لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک)پنجاب کے سب سے بڑے اسپتال میں دل کے مریضوں کو ایکسپائر اسٹنٹس ڈالے جانے کا انکشاف سامنے آیا ، سیکریٹری صحت پنجاب نے ایکسپائرڈ اسٹنٹس ڈالنے کے واقعے کا نوٹس لے لیا ہے۔تفصیلات کے مطابق پنجاب کے سب سے بڑے امراض قلب کے اسپتال میں
سنگین غفلت کا انکشاف ہوا، اسپتال میں دل کے مریضوں کو زائد المیعاد سٹنٹس ڈال دیئے گئے ، پی آئی سی میں 15 مریضوں کو زائدالمعیاد اسٹنٹس ڈالے گئے۔مریضوں کو ایکسپائر اسٹنٹس ڈالنے پر 6 رکنی تحقیقاتی کمیٹی تشکیل دے دی گئی ہے ، مریضوں کوجون 2021 میں ڈالے گئے اسٹنٹس مئی میں ایکسپائر ہوچکے تھے۔چیئرمین پی آئی سی کا کہنا ہے کہ 70سےزائدایکسپائراسٹنٹس واپس کرنےکیلئےاسٹورمیں رکھے ہیں، 14زائد المعیاداسٹنٹس کچھ لوگوں کی غفلت سے لگائے گئے، زائد المعیاد اسسٹنٹس کو ایکسپائر ہوئے 3سے4ہفتےہوئے تھے۔
from Breaking News – Top 10 facts of the world in Urdu https://ift.tt/3mMPAG6










0 comments:
آپ بھی اپنا تبصرہ تحریر کریں
اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔اگر آپ کے کمپوٹر میں اردو کی بورڈ انسٹال نہیں ہے تو اردو میں تبصرہ کرنے کے لیے ذیل کے اردو ایڈیٹر میں تبصرہ لکھ کر اسے تبصروں کے خانے میں کاپی پیسٹ کرکے شائع کردیں۔