Wednesday, 1 September 2021

پنجاب یونیورسٹی میں عمران خان پر تشدد کرنے والے نوجوان کو وزیراعلی پنجاب کا معاون خصوصی مقرر کردیا گیا

0 comments

لاہور( آن لائن)وزیراعظم عمران خان پر پنجاب یونیورسٹی پر تشدد کرنے والے جمیت طلبا اسلام کے سابق ناظم حافظ فرحت عباس کو وزیراعلی پنجاب سردار عثمان بزدار کا معاون خصوصی مقرر کردیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق عمران خان کو 2007 میں پنجاب یونیورسٹی میں تشدد کا نشانہ بنایا گیا تھا،

اس واقعہ میں جمیت طلبا اسلام کے ناظم حافظ فرحت عباس آگے آّگے تھے ،عمران خان کو اس دوران ایک ڈیپارٹمنٹ میں مبحوس کردیا گیا اور بعدازاں پولیس کے حوالے کردیا گیا۔تاہم اب ان کو وزیراعلی پنجاب سردار عثمان بزدار کا معاون خصوصی تعینات کردیا گیا ہے۔اس حوالے سے باقاعدہ نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔



from Breaking News – Top 10 facts of the world in Urdu https://ift.tt/3hbk4hx

0 comments:

آپ بھی اپنا تبصرہ تحریر کریں

اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

اگر آپ کے کمپوٹر میں اردو کی بورڈ انسٹال نہیں ہے تو اردو میں تبصرہ کرنے کے لیے ذیل کے اردو ایڈیٹر میں تبصرہ لکھ کر اسے تبصروں کے خانے میں کاپی پیسٹ کرکے شائع کردیں۔