اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) جنرل (ر) اعجاز اعوان نے نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کو دو تہائی اکثریت کے ساتھ مزید دس سال ملنے چاہئیں، انہوں نے کہا کہ اپوزیشن ہمیشہ سے ایک ہی راگ الاپتی رہی ہے چاہے جو بھی حکومت ہے، وزیراعظم عمران خان جب اپوزیشن میں تھے تو اسوقت کی حکومت کو مستعفی ہو جاؤ، گرا دوں، اڑا دوں گا، چھوڑ جاؤ، ملک لوٹ رہے ہو، جب پیپلز پارٹی کی حکومت تھی تو نواز شریف اور شہباز شریف ایک ہی بات کہتے تھے کہ یہ تمہارے باپ کی دولت
نہیں ہے عوام کے قدموں میں نچھاور کریں گے، دولت واپس لائیں گے، سرے محل کو نیلام کریں گے، گلیوں میں گھسیٹیں گے، پیٹ پھاڑیں گے، آج بھی اپوزیشن وہی راگ الاپ رہی ہے وزیراعظم عمران خان کے خلاف لیکن مجھے لگتا ہے کہ جو چیزیں بہتر ہوئی ہیں اور ہو رہی ہیں، پہلی بات تو یہ کہ ٹریڈ میں بہتری آئی ہے، دس ہائیڈرل پارکس پراجکیٹس پر کام ہو رہا ہے اس ملک میں جو 2028 تک مکمل ہو جائیں گے، ہماری معیشت کووڈ کے باوجود بہتر ہو رہی ہے، ہماری کنسٹرکشن انڈسٹری بہت اچھا کام کر رہی ہے، اس موقع پر میزبان نے سوال کیا کہ کیا وزیراعظم عمران خان کو مزید اقتدار ملنا چاہیے تو اس موقع پر اعجاز اعوان نے کہا کہ میں کہتا ہوں کہ عمران خان کو دو تہائی اکثریت کے ساتھ دس سال مزید ملنا چاہئیں تاکہ وہ قانون بنا سکے اور کرپشن کرنے والوں کے گلے میں پھندا ڈال سکے اور اس ملک میں ریفارمز کرکے ملک کو بہتری کی طرف لا سکے۔ دوسری جانب پاکستان تحریک انصاف کے سینئر مرکزی رہنما و سابق وفاقی وزیر ہمایوں اخترخان نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کی حکومت نے اقتدارمیں آتے ہی اپنی تمام تر توجہ کمزور طبقات کی حالت سدھارنے اور معاشی ڈھانچہ مضبوط کرنے پر مرکوز رکھی جس کے ثمرات آنا شروع ہو چکے ہیں،مسلم لیگ (ن) معیشت کی بحالی پر اس لئے سب سے زیادہ حیران ہے کیونکہ یہ سوچے سمجھے منصوبے کے تحت معیشت کو نزاع کی حالت میں چھوڑ کر گئے تھے،عوام انتخابیاصلاحا ت پر میں نہ مانوں کی رٹ لگانے والوں کے کردار پر گہری نظر رکھے ہوئے ہیں۔ اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان پانچ سال پورے کرنے کے لئے وقتی اور ڈھنگ ٹپاؤ پالیسیوں پر عمل پیرا ہونے کی بجائے ملک کے مستقبل کا سوچ رہے ہیں، اصلاحات کے ذریعے ایسے اقدامات شروع کئے گئے ہیں جس کے نتائج آنے والے سالوں میں سامنے آئیں گے جن میں بلین ٹریز کا منصوبہ سر فہرست ہے، زراعت کے شعبےمیں ٹرانسفارمیشن پروگرام کے ذریعے انقلاب برپا ہوگا جس سے نہ صرف اجناس کی پیداوار بڑھے گی بلکہ کسان بھی خوشحال ہوگا۔ صنعتوں کی ترقی کیلئے بھی غیر معمولی اقدامات کئے گئے ہیں،لارج اسکیل مینو فیکچرننگ اپنی بھرپور گروتھ دکھا رہی ہے جس سے ٹیکس آمدن بھی بڑھی ہے۔ ہمایوں اختر خان نے کہا کہ اپوزیشن کے منفی پراپیگنڈے کے باوجودوزیر اعظم عمران خان کی قیادت میں پاکستان آگے بڑھ رہا ہے اوریہ ہر گزرتے دن کے ساتھ اس کی رفتار تیز ہو رہی ہے۔
from Breaking News – Top 10 facts of the world in Urdu https://ift.tt/3pyOZY0










0 comments:
آپ بھی اپنا تبصرہ تحریر کریں
اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔اگر آپ کے کمپوٹر میں اردو کی بورڈ انسٹال نہیں ہے تو اردو میں تبصرہ کرنے کے لیے ذیل کے اردو ایڈیٹر میں تبصرہ لکھ کر اسے تبصروں کے خانے میں کاپی پیسٹ کرکے شائع کردیں۔