اسلام آباد (آن لائن)پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ وزیر اعظم اور ان کے چہیتوں کے لیے ایک پاکستان جبکہ دوسری عوام کے لئے الگ پاکستان ہے پیپلزپارٹی مطالبہ کرتی ہے کہ افغانستان سے امریکی فوج کے انخلا کے حوالے سے بند کمروں میں میٹنگزنہ کی جائیں بلکہ اس پر پارلیمنٹ کو اعتماد میں لیا جائے،وزیراعظم چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سےپارلیمنٹ کے اند خارجہ امور ،معیشت اوردیگر ایشوز کے حوالے سے مناظرہ کرلیں ،تمام صوبوں کے وزیر اعلی کی کارکردگی کوبھی دیکھ لیا جائے کہ کس کی کارکردگی بہتر ہے،پی ٹی آئی میں
اتنی ہمت نہیں کہ وہ جہانگیرترین گروپ کے لوگوں کو شوکاز نوٹس دے سکیں،اگر گندم اور گنے کی فصلیں اچھی ہوئی ہیں تو چینی اور روٹی سستی کیوں نہیں ہوئی ان خیالات کا اظہار انہوں نے خیبرپختونخوا کی سیکرٹری اطلاعات سینیٹر روبینہ خالد کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا پیپلز پارٹی کے چیف میڈیا کوآرڈینیٹر نذیر ڈھوکی بھی ان کے ہمراہ تھے فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ اگر گندم اور گنے کی اچھی پیداوار ہوئی ہے تو چینی اور روٹی سستی کیوں نہیں ہوئی ،رنگ روڈ،ادویات،آٹااورچینی میں کرپشن کرنے والی اے ٹی ایمز مشینوں کو کلیئرکر دیا گیا ہے انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی مطالبہ کرتی ہے کہ افغانستان سے امریکی فوج کے انخلا کے حوالے سے بند کمروں میں میٹنگزنہ کی جائیں بلکہ اس معاملے پر پارلیمنٹ کو اعتماد میں لیا جائے،کشمیر کے الیکشن میں ایک نئی اے ٹی ایم مشین وزیراعظم بننا چاہتی ہے جو لوگوں پر پریشر ڈال رہی ہے کہ پی ٹی آئی کو سپورٹ کریں الیکشن کمیشن کو اس کا نوٹس لینا چاہیے حکومت کشمیر کے الیکشن میں تاخیر چاہتی ہے انہوں نے کہا کہ آرڈیننس بنانے والی فیکٹری سے میڈیا ڈویلپمنٹ اتھارٹی آرڈیننس آیا ہے جس کی پیپلز پارٹی مخالفت کرتی ہے،سندھ طاس معاہدے کے تحت صوبوں کو پانی نہیں مل رہا خیبر پختونخوہ کی حکومت گونگی ہے جو وفاق سے بات نہیں کر سکتی،اب پیپلز پارٹی خیبرپختونخوا وفاق سے پانی کے حصے کا 586 کھرب روپے کی ڈیمانڈ کرے گی کہ وہ خیبر پختونخوہ کو دیا جائے تمباکو خیبر پختونخوہ میں ہوتا ہے لیکن ٹیکس وفاق وصول کرتا ہے،سندھ کے وزیر اعلیٰ نے وزیراعظم کو خط لکھا ہے کہ نیشنل اکنامک کونسل کا اجلاس سال میں دو مرتبہ ہونا تھا جو نہیں ہوا انہوں نے کہا کہ میں وفاقی وزراء� کو چیلنج کرتا ہوں چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے وزیراعظم پارلیمنٹ میں مناظرہ کر لیں تمام ایشوز کے حوالے سے اور صوبوں کے وزیر اعلیٰ کی کارکردگی بھی دیکھ لیں کہ کس کی بہتر ہے،پنجاب کی اپوزیشن اور سندھ کی اپوزیشن سے حکومت کا رویہ الگ الگ ہے پنجاب والوں کو گرفتار کرنے سے پہلے پوچھا جاتا ہے جب کہ سندھ کی اپوزیشن کی قیادت کو ہسپتال سے گرفتار کر لیا جاتا ہے،بجٹ کے حوالے سے پیپلز پارٹی کے تمام ایم این ایز اپوزیشن لیڈر کے ساتھ ہیں اور ملکر بجٹ کو مسترد کروائیں گے،پی ڈی ایم پیپلز پارٹی کی سنٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کے فیصلے پر عمل درآمد کرے پھر پی ڈی ایم سے بات ہو گی، اب کدھر ہیں استعفے جو انہوں نے دینے تھے انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کے اندر اتنی جرات نہیں کہ وہ جہانگیرترین گروپ کے لوگوں کو شوکاز نوٹس جاری کریں ،وزیر داخلہ کی باتوں کو ہم سنجیدہ نہیں لیتے جو کہتے ہیں کہ عیدسے پہلے عید ہو گی جیسے بیان دیئے ہیں سینیٹر روبینہ خالد نے کہا کہ خیبرپختونخوا میں 26 یونیورسٹیوں کا چانسلر اساتذہ کا استحصال کر رہے ہیں جو قوم کے معمار ہیں۔
from Breaking News – Top 10 facts of the world in Urdu https://ift.tt/3uVvhqb










0 comments:
آپ بھی اپنا تبصرہ تحریر کریں
اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔اگر آپ کے کمپوٹر میں اردو کی بورڈ انسٹال نہیں ہے تو اردو میں تبصرہ کرنے کے لیے ذیل کے اردو ایڈیٹر میں تبصرہ لکھ کر اسے تبصروں کے خانے میں کاپی پیسٹ کرکے شائع کردیں۔