Monday, 30 August 2021

ہماری معیشت اجازت نہیں دیتی کہ ہم مزید افغان مہاجرین کا بوجھ اٹھا سکیں، فواد چوہدری

0 comments

اسلام آباد(نیوز ڈیسک ) وفاقی وزیراطلاعات ونشریات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ ہم افغانستان کومستحکم کرنے کیلئے پرممکن کوشش کر رہے ہیں ، ہماری معیشت اس بات کی اجازت نہیں دیتی کہ ہم مزید افغان مہاجرین کا بوجھ اٹھا سکیں، ہم علاقائی اوربین الاقوامی طاقتوں کے ساتھ مل کرکام کررہے ہیں تاکہ

افغانستان میں ایک منظم حکومت کا قیام ہوسکے۔ اگرمسئلہ افغانستان کے بارے میں پاکستان کے مشوروں کو نظراندازکیا گیا تو دنیا کو ایک نئے مسائل کا سامنا کرنا پڑے گا۔ وفاقی وزیراطلاعات ونشریات فواد چوہدری نے ترک ٹی وی چینل ٹی آرٹی کوانٹرویودیتے ہوئے کہا کہ افغانستان کی کہانی بہت پرانی ہے، ہم افغانستان کی صوتحال کاسامنا کئی دہائیوں سے کررہے ہیں، سنہ 1988 میں جب سویوت یوین افغانستان سے گئی توہمیں ان مشکلات کا سامنا کرنا پڑا جوسویوت یونین افغانستان میں چھوڑآئی تھی۔ اب جب امریکی اور نیٹو فورسز افغانستان سے جا رہی ہیں توہمیں پھر اسی دوراہے پر کھڑا کردیا گیا ہے۔ فواد چوہدری نے کہا کہ ہمیں معلوم ہے کہ اگرافغانستان میں استحکام نہ آیا تو لاکھوں افغان پاکستان کا رخ کریں گے، ہم پہلے ہی 35 لاکھ افغانیوں کا بوجھ اٹھا رہے ہیں، ہماری معیشت اس بات کی اجازت نہیں دیتی کہ ہم مزید افغان مہاجرین کا بوجھ اٹھا سکیں، ہم افغانستان کومستحکم کرنے کیلئے پرممکن کوشش کررہے ہیں۔فواد چوہدری نے کہا کہ ہم علاقائی اوربین الاقوامی طاقتوں کے ساتھ مل کرکام کررہے ہیں تاکہ افغانستان میں ایک منظم حکومت کا قیام ہوسکے۔ اگرمسئلہ افغانستان کے بارے میں پاکستان کے مشوروں کو نظراندازکیا گیا تو دنیا کو ایک نئے مسائل کا سامنا کرنا پڑے گا۔



from Breaking News – Top 10 facts of the world in Urdu https://ift.tt/3mS8zPH

0 comments:

آپ بھی اپنا تبصرہ تحریر کریں

اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

اگر آپ کے کمپوٹر میں اردو کی بورڈ انسٹال نہیں ہے تو اردو میں تبصرہ کرنے کے لیے ذیل کے اردو ایڈیٹر میں تبصرہ لکھ کر اسے تبصروں کے خانے میں کاپی پیسٹ کرکے شائع کردیں۔