اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک )بھارتی ریاست اتر پردیش میں شادی کے دن دولہن کے گھر ایک بارات کے بجائے دو دولہا بارات لے آئے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق سرن گاؤں کی رہائشی موہانی کی شادی پھولن پور گاؤں کے رہائشی ببلو کے ساتھ طے کی گئی تھی۔نجی ٹی وی ٹوئنٹی فور کے مطابق ببلو باراتیوں کے ہمراہ جب موہانی کے گھر پہنچا تو عین بارات کے استقبال کے وقت موہانی کے گھر حیات نگر کے رہائشی اجیت بھی باراتیوں کے ہمراہ آن پہنچا جس کے بعد شادی کی تقریب میں ہنگامہ برپا ہو گیا۔ ذرائع کے مطابق اجیت اور موہانی کی
پہلے سے دوستی تھی تاہم موہانی کے اہل خانہ کی جانب سے اجیت سے شادی کے انکار پر موہانی کی شادی ببلو سے طے کردی گئی۔جب موہانی کی ببلو سے شادی کی اطلاع اجیت کو ملی تو اجیت نے بھی اسی دن اور اسی وقت موہانی کے گھر بارات لے جانے کا فیصلہ کیا، تاہم اس غیر معمولی صورتحال نے شادی کی تقریب میں ایک ہنگامہ برپا کردیا۔بعد ازاں پولیس نے مداخلت کرتے ہوئے لڑکی کے والد اور چچا سمیت اجیت کے اہل خانہ کو حراست میں لے لیا۔
from Breaking News – Top 10 facts of the world in Urdu https://ift.tt/34Rz1yn










0 comments:
آپ بھی اپنا تبصرہ تحریر کریں
اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔اگر آپ کے کمپوٹر میں اردو کی بورڈ انسٹال نہیں ہے تو اردو میں تبصرہ کرنے کے لیے ذیل کے اردو ایڈیٹر میں تبصرہ لکھ کر اسے تبصروں کے خانے میں کاپی پیسٹ کرکے شائع کردیں۔