Monday, 30 August 2021

کراچی سول ایوی ایشن نے کیٹگری سی ممالک کے مسافروں پر سفری پابندی میں30 ستمبر تک توسیع کر دی

0 comments

کراچی (نیوز ڈیسک ) کراچی سول ایوی ایشن اتھارٹی نے کیٹگری سی ممالک کے مسافروں پر عائد سفری پابندی میں تیس ستمبر تک توسیع کردی ہے، ان ممالک کے مسافروں کو پاکستان آمد کیلئے خصوصی اجازت نامہ درکار ہوگا۔ سول ایوی ایشن اتھارٹی نے نیا سفری ہدایت نامہ جاری کردیا

جس کے تحت کیٹگری سی ممالک سے آنے والے مسافروں پر پابندی میں تیس ستمبر تک توسیع کی گئی ہے، ڈائریکٹر ائیر ٹرانسپورٹ سول ایوی ایشن اتھارٹی نے نوٹیفکیشن جاری کردیا۔ کیٹگری سی میں بنگلہ دیش ،ایران ،عراق ،نیپال، جنوبی افریقہ سمیت پندرہ ممالک شامل ہیں، کیٹگری اے اور بی سے پاکستان آنے والے مسافروں کو 72 گھنٹے قبل کورونا ٹیسٹ کرانا ہو گا ،مسافروں کو پاکستان پہنچے پر قرنطینہ کی شرط پر بھی عمل کرنا ہو گا۔



from Breaking News – Top 10 facts of the world in Urdu https://ift.tt/3mJUTWD

0 comments:

آپ بھی اپنا تبصرہ تحریر کریں

اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

اگر آپ کے کمپوٹر میں اردو کی بورڈ انسٹال نہیں ہے تو اردو میں تبصرہ کرنے کے لیے ذیل کے اردو ایڈیٹر میں تبصرہ لکھ کر اسے تبصروں کے خانے میں کاپی پیسٹ کرکے شائع کردیں۔