Tuesday, 31 August 2021

حکومت کا سکولوں میں سکینڈ شفٹ شروع کرنے کا فیصلہ ،اساتذہ کی بھرتیوں کا عمل بھی آغاز

0 comments

پشاور(روزنامہ اوصاف)خیبرپختونخوا حکومت نےتعلیم سے محروم بچوں کیلئے سکولوں میں سکینڈشفٹ شروع کرنے کا فیصلہ کرلیا جبکہ سینکڑوں اساتذہ کی بھرتی کا عمل شروع کیا جارہا ہے ۔صوبائی وزیرتعلیم شہرام ترکئی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ ہم سیکنڈ شفٹ کا اجرا کررہے

ہیں ،کل سے کلاسز شروع ہوں گی ،صوبے میں سیکنڈ شفٹس پرائمری ،مڈل اور ہائی اسکولوں میں شروع کررہے ہیں ،فی الحال موجودہ اساتذہ سے سیکنڈ شفٹس میں کام لیں گے تاہم سیکنڈ شفٹ کےلیے 704 اسامیوں پر بھرتیاں کررہے ہیں ،کوشش کی جارہی ہے کہ گرلز اسکولوں میں سیکنڈ شفٹ شروع کریں،خیبر پختونخوا کے 16 اضلاع میں کلاسز شروع کی جارہی ہیں ، شہرام ترکئی نے کہا کہ جن ا سکولوں میں بچوں کی تعداد زیادہ ہے وہاں طلبہ سیکنڈ شفٹ میں پڑھ سکیں گے ۔



from Breaking News – Top 10 facts of the world in Urdu https://ift.tt/2YdPcpS

0 comments:

آپ بھی اپنا تبصرہ تحریر کریں

اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

اگر آپ کے کمپوٹر میں اردو کی بورڈ انسٹال نہیں ہے تو اردو میں تبصرہ کرنے کے لیے ذیل کے اردو ایڈیٹر میں تبصرہ لکھ کر اسے تبصروں کے خانے میں کاپی پیسٹ کرکے شائع کردیں۔