اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) امریکی خاتون بلاگر سنتھیا رچی نے پاکستانی ٹیلی ویژن ورلڈ (پی ٹی وی ورلڈ) جوائن کرلیا۔ پی ٹی وی ورلڈ کی جانب سے سوشل میڈیا پر سنتھیا رچی کے سرکاری ٹی وی جوائن کرنے کی خبر شیئر کی گئی ہے۔ وہ جلد ہی پی ٹی وی ورلڈ پر پروگرام کرتی ہوئی نظر آئیں گی۔
سنتھیا رچی کا اس بارے میں کہنا ہے کہ وہ پی ٹی وی کا حصہ بننا اپنے لیے باعث اعزاز سمجھتی ہیں۔ انہوں نے پرجوش مستقبل پر نظریں جمائی ہوئی ہیں۔ خیال رہے کہ سنتھیا رچی اس وقت میڈیا کی زینت بن گئی تھیں جب انہوں نے سابق وزیر داخلہ رحمان ملک پر زیادتی اور سابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی پر دست درازی کا الزام عائد کیا تھا۔ گزشتہ دنوں وہ پھر میڈیا کی زینت بنیں جب وہ اپنے فلیٹ میں بیہوشی کی حالت میں ملی تھیں۔
from Breaking News – Top 10 facts of the world in Urdu https://ift.tt/3mNhuBC










0 comments:
آپ بھی اپنا تبصرہ تحریر کریں
اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔اگر آپ کے کمپوٹر میں اردو کی بورڈ انسٹال نہیں ہے تو اردو میں تبصرہ کرنے کے لیے ذیل کے اردو ایڈیٹر میں تبصرہ لکھ کر اسے تبصروں کے خانے میں کاپی پیسٹ کرکے شائع کردیں۔