اسلام آباد(نیوز ڈیسک )محکمہ موسمیات کے مطابق منگل کے روز کشمیرخیبرپختونخواہ ،اسلام آباد،پنجاب ،گلگت بلتستان ،شمال مشرقی بلوچستان اورسندھ میں تیز ہوائوں اورگرج چمک کے ساتھ بارش کاامکان ہے ،اس دوران چند مقامات پرموسلادھار بارش کی بھی توقع ہے ۔ملک کے دیگرعلاقوں میں موسم گرم اورمرطوب رہے گا
جبکہ بدھ کے روز کشمیرخیبرپختونخواہ ،اسلام آباد،پنجاب ، گلگت بلتستان ،شمال مشرقی بلوچستان اورسندھ میں تیز ہوائوں اورگرج چمک کے ساتھ بارش کاامکان ہے ۔اس دوران زیریں سند ھ میں چند مقامات پرموسلادھار بارش کی بھی توقع ہے ۔ملک کے دیگر علاقوں میںموسم گرم اورمرطوب رہے گا۔گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران پنجاب ۔خیبرپختونخوا۔گلگت بلتستان ۔اسلام آباد،شمالی بلوچستان اورکشمیر کےا ضلاع میں اکثرمقامات پرتیز ہوائوں ،گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی ۔سب سے زیادہ بارش لاہور (فرخ آباد 62 ، ائرپورٹ 18 ، لکشمی چوک ، تاج پورہ 12 ، شاہی قلعہ 11 ، چوک ناخدا 10 ، اپر مال 08 ، جیل روڈ 07 ، مغل پورہ 06 ، نشتر ٹاؤن 03 ، واسا ہیڈ آفس 02 ، جوہر ٹاؤن اور گلشن راوی 01) ، کوٹ ادو ، ٹی ٹی سنگھ 50 ، ملتان (سی سی آر آئی 35 ، چونگی09 – 33 ، ممتاز آباد 31 ، سمجیا آباد 19 ، ا ئرپورٹ 16 اور شجاع آباد 04) ، اسلام آباد (سید پور 26 ، اے پی 09 ، زیروپوائنٹ03 ، گولڑہ اور بوکرا 02) ، ڈی جی خان 25 ، منڈی بہاؤالدین 24 ، بہاولپور (سٹی 23 ، ائرپورٹ 13) ، فیصل آباد 19 ، اٹک 18 ، مری 12 ، نور پور تھل اور جھنگ 04 ، اوکاڑہ ، لیہ 03 ، جہلم 02 ، خانیوال ، قصور اور ساہیوال 01 ، راولپنڈی (شمس آباد 01) ، خیبر پختونخوا: کاکول 42 ، سیدو شریف 20 ، مالم جبہ 18 ، تخت بائی 14 ، پٹن ، پشاور 10 ، میرکھانی 05 ، کالام 03 ، دیر (بالائی 03 ، لوئر 02) ، بنوں 02 ، کشمیر: راولاکوٹ 22 ، بلوچستان: ژوب 19 ، گلگت بلتستان: بابوسر 05 ، بگروٹ 03 اور استور میں01 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔گزشتہ روز ریکارڈ کیےگئے زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت، سبی43،دادو،نورپورتھل اورخانیوال42ڈگری سینٹی گریڈریکارڈ کیا گیا
from Breaking News – Top 10 facts of the world in Urdu https://ift.tt/3kICE1l










0 comments:
آپ بھی اپنا تبصرہ تحریر کریں
اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔اگر آپ کے کمپوٹر میں اردو کی بورڈ انسٹال نہیں ہے تو اردو میں تبصرہ کرنے کے لیے ذیل کے اردو ایڈیٹر میں تبصرہ لکھ کر اسے تبصروں کے خانے میں کاپی پیسٹ کرکے شائع کردیں۔