Monday, 30 August 2021

وہ ورزشیں جن کے ذریعے خواتین پشت پر جمع ہوجانے والی اضافی چربی کو ختم کر سکتی ہیں

0 comments

لندن(مانیٹرنگ ڈیسک)اکثر خواتین کو پشت پر کمر سے قدرے اوپر چربی جمع ہو جانے کا مسئلہ درپیش ہوتا ہے۔اس جگہ کی چربی کو ’پشت کا موٹاپا‘ یا ’بریزیئر فیٹ‘ (زیرجامے کے قریب پشت پر جمع ہونے والی چربی) بھی کہا جاتا ہے۔ اب ایک ماہر نے کچھ ایسی ورزشیں بتا دی ہیں جن کے ذریعے خواتین اس اضافی چربی کو ختم کر سکتی ہیں۔

دی سن کے مطابق برطانیہ کے معروف ایکسرسائز سائیکالوجسٹ ڈاکٹر مائر رنچھوڑ داس نے کہا ہے کہ خواتین کو کمر کے ان پٹھوں سے متعلق ورزشیں کرنی چاہئیں۔ مردوخواتین ورزش کرتے ہوئے عموماً اپنے جسم کے سامنے والے حصے پر توجہ دیتے ہیں کیونکہ وہ انہیں نظر آ رہا ہوتا ہے۔ حالانکہ ہمیں پشت کے پٹھوں کی ورزش کی بھی اتنی ہی ضرورت ہوتی ہے۔ڈاکٹر مائر کا کہنا تھا کہ”خواتین میں پشت کے اس حصے کی چربی ختم کرنے کے لیے ’Lat pull downs‘ اور ’Cable pull downs‘ جیسی ورزشیں بہت فائدہ مند ثابت ہوتی ہیں۔ان کے علاوہ سنگل آرم رَو(Single arm row)، رشین ٹوسٹس(Russian Twists)، ہالو پلینک (Hollow Plank)، ڈیڈ لفٹس(Deadlifts) اور ڈیڈ رَو(Dead row)بھی خواتین میں بریزیئر فیٹ کو ختم کرنے کے لیے بہت مدد گار ثابت ہوتی ہیں۔



from Breaking News – Top 10 facts of the world in Urdu https://ift.tt/3t28hqw

0 comments:

آپ بھی اپنا تبصرہ تحریر کریں

اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

اگر آپ کے کمپوٹر میں اردو کی بورڈ انسٹال نہیں ہے تو اردو میں تبصرہ کرنے کے لیے ذیل کے اردو ایڈیٹر میں تبصرہ لکھ کر اسے تبصروں کے خانے میں کاپی پیسٹ کرکے شائع کردیں۔