وزیر اعظم عمران خان نے اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کو خط لکھا ہے جس میں ان سے الیکشن کمیشن کی خالی آسامیوں کے لیے نام مانگے گئے ہیں ۔ وفاقی وزیر اطلاعات فواد چودھری نے بتایا کہ وزیراعظم کی جانب سے اپوزیشن لیڈر کو الیکشن کمیشن میں ممبران کی خالی اسامیوں کیلئے خط لکھا گیا ہے۔
حکومت نے پنجاب اور خیبرپختوخوا میں 3، 3 نام تجویز کر دئیے ہیں اور خط کے جواب کے بعد الیکشن کمیشن میں تعیناتی ہو سکے گی۔ وفاقی وزیر برائے اطلاعات و نشریات فواد چوہدری نے وزیراعظم کی جانب سے خط لکھنے کی تصدیق کی اور کہا کہ خط میں پنجاب اور خیبر پختونخوا کے ارکان کیلئے 3، 3 نام تجویز کیے گئے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم نے ممبر پنجاب کیلئے احسن محبوب، راجا عامر خان اور سید پرویز عباس جبکہ خیبر پختونخوا کے رکن کیلئے جسٹس (ریٹائرڈ) اکرام اللہ خان، فرید اللہ خان اور مزمل خان کے نام تجویز کیے ہیں۔ وزیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ وزیراعظم نے آئین کے آرٹیکل 213 اور 218 کے تحت اپوزیشن لیڈر کو خط لکھا اور اپوزیشن کے جواب کے بعد ممبران کی تعیناتی ہو سکے گی۔
from Breaking News – Top 10 facts of the world in Urdu https://ift.tt/3zsNzSN










0 comments:
آپ بھی اپنا تبصرہ تحریر کریں
اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔اگر آپ کے کمپوٹر میں اردو کی بورڈ انسٹال نہیں ہے تو اردو میں تبصرہ کرنے کے لیے ذیل کے اردو ایڈیٹر میں تبصرہ لکھ کر اسے تبصروں کے خانے میں کاپی پیسٹ کرکے شائع کردیں۔