کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک) جمعیت علما اسلام کے رہنما حافظ حسین احمد نے مولانا فضل الرحمان پر تنقید کے نشتر چلا دیے۔ جے یو آئی رہنما حافظ حسین احمد نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان کا ریموٹ لندن سے کنٹرول ہوتا ہے، لندن سے جو احکامات ملتے ہیں ان کے تحت کام کیا جاتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ کراچی کا جلسہ پی ٹی آئی کے نہیں پیپلزپارٹی کے خلاف تھا، فضل الرحمان نے ہوشیاری سے پی پی کو پی ڈی ایم سے الگ کیا۔حافظ حسین احمد نے کہا کہ پی ڈی ایم نہ استعفیٰ دے گی، نہ لانگ مارچ ہوگا، شہباز کا مزاحمت مفاہمت سے انکار بھائی کے بیانیے سے انکار ہے۔
from Breaking News – Top 10 facts of the world in Urdu https://ift.tt/3BsE9HF










0 comments:
آپ بھی اپنا تبصرہ تحریر کریں
اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔اگر آپ کے کمپوٹر میں اردو کی بورڈ انسٹال نہیں ہے تو اردو میں تبصرہ کرنے کے لیے ذیل کے اردو ایڈیٹر میں تبصرہ لکھ کر اسے تبصروں کے خانے میں کاپی پیسٹ کرکے شائع کردیں۔