Sunday, 5 September 2021

’ 6ستمبر وطن عزیز کے دفاع میں شہید ہونے والوں کی لازوال قربانیوں کا دن ، پوری قوم دفاع وطن کے لئے تیار ہے‘

0 comments

اسلام آباد! ریاست آزاد جموں و کشمیر کے سینئر وزیرسردار تنویر الیاس خان نےکہاہے کہ 6ستمبر وطن عزیز کے دفاع میں شہید ہوانے والوں کی لازوال قربانیوں کا دن ہے ،اس روز پاک فوج کے بہادر جوانوں نے وطن پر اپنی جانیں نچھاور کرکے دشمن کو منہ توڑ جواب دیا تھا ،پاکستان کی پرعزم قوم اور بہادر مسلح افواج ملک کے دفاع کی بھرپور صلاحیت رکھتی ہے

اور کسی بھی قسم کی صورتحال سے نبرد آزما ہونے کیلئے پوری طرح تیار ہے۔6ستمبر کےموقع پر شہداءاور غازیوں کو سلام عقیدت پیش کرتے ہوئےسردار تنویر الیاس خان نےکہا کہ آج کے دن پوری قوم کے ساتھ کشمیری عوام پاکستان کے دفاع، سلامتی اور خودمختاری کے تحفظ کے عزم کی تجدید کریں گے ،یہ اُن بہادر سپوتوں کو خراجِ تحسین پیش کرنے کا دن ہے جنہوں نے اپنی بے مثل شجاعت و دلیری سے جرأ ت و استقلال کی نئی داستانیں رقم کیں ،ہمیں خوشی ہے کہ پاکستان کا دفاع ناقابل تسخیر ہے،پاکستان عالم اسلام کا دفاعی حصار ہے، دنیا میں افواج پاکستان جیسے عظیم مجاہدین کی جرأت و بہادری کی مثال نہیں ملتی، 6ستمبر کا واقعہ آج بھی بھارت کے قلب میں خنجر کی طرح پیوست ہے، پوری قوم بھارتی و استعماری سازشوں کےخلاف افواج پاکستان کے ساتھ کھڑی ہے،افواج پاکستان کے خلاف سازشوں کو قطعاً برداشت نہیں کریں گے،وہ وقت دورنہیں جب مقبوضہ کشمیر بھی آزاد ہو گا ۔

انہوں نےکہا کہ اللہ تعالی کی ذات پر غیر متزلزل ایمان اور اپنے اسلاف کی تابندہ روایات سے اپنے جذبوں کو تقویت دے کرہمیں یہ عز م کرنا ہے کہ ہم پاکستان کو ایک خوشحال اوراسلامی فلاحی ریاست بنانےکےلئےانتھک محنت کریں گے،مقبوضہ کشمیر کے مظلوم بھائیوں کو آزادی دلانے کے لئے کوئی کسر نہیں چھوڑیں گے ،وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں کشمیر کا مقدمہ پوری دنیا میں جرأت اور بہادری کے ساتھ لڑا جائے گا جبکہ آزاد کشمیر میں تعمیر و ترقی کے نئے دروازے کھولیں گے ،کشمیریوں کی محرومیوں کو دور کرتے ہوئے پاکستان کے دفاع کو مضبوط کیا جائے گا ۔سردار تنویر الیاس خان نے کہا کہ مجھے فخر ہے کہ میں نے اس مٹی میں جنم لیا ، ملک دشمنوں کو اپنے اتحاد اور اتفاق سے شکست دیں گے ،بلوچستان میں ہونے والی دہشت گردی کی بھرپور مذمت کرتے ہیں ،اس طرح کے واقعات سیکیورٹی اداروں کے ارادوں کو متزلزل نہیں کرسکتے ، مشکل وقت میں اپنے جوانوں کو تنہا نہیں چھوڑیں گے ۔



from Breaking News – Top 10 facts of the world in Urdu https://ift.tt/3h7IUi3

0 comments:

آپ بھی اپنا تبصرہ تحریر کریں

اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

اگر آپ کے کمپوٹر میں اردو کی بورڈ انسٹال نہیں ہے تو اردو میں تبصرہ کرنے کے لیے ذیل کے اردو ایڈیٹر میں تبصرہ لکھ کر اسے تبصروں کے خانے میں کاپی پیسٹ کرکے شائع کردیں۔