Wednesday, 1 September 2021

عائشہ اکرم شناخت پریڈ کیلئے جیل پہنچ گئیں

0 comments

لاہور(نیوز ڈیسک )لاہور کے گریٹر اقبال پارک میں خاتون سے دست درازی اور بے لباس کرنے کے کیس میں متاثرہ خاتون عائشہ اکرم ملزمان کی شناخت کیلئے کیمپ جیل پہنچ گئی ہیں۔ذرائع کے مطابق پولیس کی جانب سے حراست میں لئے گئے 160 افراد کی شناخت پریڈ آج کیمپ جیل میں ہو گی۔

کیمپ جیل میں شناخت پریڈ کے لیے تمام تر انتظامات مکمل کرلیے گئے ہیں، عائشہ اکرم جج کی موجودگی میں ملزمان کی شناخت کریں گی ، کیمپ جیل کے سپرنٹنڈنٹ بھی شناخت پریڈ کے موقع پر موجود ہوں گے۔ذرائع کے مطابق ملزمان کو 20 بیس افراد کے گروپ میں متاثرہ خاتون کے سامنے پیش کیا جائے گا۔واضح رہے کہ چند روز قبل بھی مقرر کی گئی شناخت پریڈ کی تاریخ پر عائشہ اکرم طبیعت خراب ہونےکی وجہ سے جیل نہیں آسکی تھیں جس کے بعد مجسٹریٹ کیمپ جیل میں انتظار کے بعد واپس روانہ ہوگئے تھے اور شناخت پریڈ کی نئی تاریخ یکم ستمبر مقرر کی گئی تھی۔



from Breaking News – Top 10 facts of the world in Urdu https://ift.tt/3mShQqP

0 comments:

آپ بھی اپنا تبصرہ تحریر کریں

اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

اگر آپ کے کمپوٹر میں اردو کی بورڈ انسٹال نہیں ہے تو اردو میں تبصرہ کرنے کے لیے ذیل کے اردو ایڈیٹر میں تبصرہ لکھ کر اسے تبصروں کے خانے میں کاپی پیسٹ کرکے شائع کردیں۔