اسلام آباد وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ چار دہائیوں سے جاری افغان تنازعہ کے خاتمے کے موقع سے عالمی برادری کو فائدہ اٹھانا ہو گا۔ وزیراعظم عمران خان اور سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ ہوا ہے۔ٹیلی فونک رابطے کے دوران دونوں رہنماؤں کےدرمیان افغانستان کی صورتحال میں پیشرفت پرتبادلہ خیال کیا گیا۔
وزیراعظم نے اس دوران افغانستان میں امن و استحکام اور سیاسی تصفیے کی اہمیت پر زور دیا۔ عمران خان نے افغانستان کے لیے اقوام متحدہ کے انسانی ہمدردی کے مشن کو ہموار کرنے کیلئے پاکستان کی مکمل حمایت کا اعادہ کیا ہے۔وزیراعظم نے افغان عوام کو انتہائی ضروری انسانی امداد پہنچانے میں اقوام متحدہ کے اہم کردار کو سراہا اور پاکستان کی جانب سے اقوام متحدہ کو فراہم کی جانے والی سہولت پر روشنی ڈالی جس میں انخلاء اور نقل مکانی کی کوششوں میں معاونت بھی شامل ہے۔وزیراعظم کا کہنا تھا کہ افغان عوام کو پائیدار امن اور خوشحالی حاصل ہو گی۔ افغانستان میں معاشی استحکام کیلئےعالمی برادری کو کردار ادا کرنا ہو گا۔اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس نے افغانستان میں جاری امدادی کارروائیوں میں تعاون پر پاکستان سمیت دیگر ممالک کے اقدامات کو سراہتے ہوئے ان کا شکریہ ادا کیا۔
from Breaking News – Top 10 facts of the world in Urdu https://ift.tt/3thOJOT










0 comments:
آپ بھی اپنا تبصرہ تحریر کریں
اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔اگر آپ کے کمپوٹر میں اردو کی بورڈ انسٹال نہیں ہے تو اردو میں تبصرہ کرنے کے لیے ذیل کے اردو ایڈیٹر میں تبصرہ لکھ کر اسے تبصروں کے خانے میں کاپی پیسٹ کرکے شائع کردیں۔