اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک )پاکستانی ٹیم نے ورلڈ کپ میں انوکھا ریکارڈ بنا لیا، پانچ میچ جیتے، ہر بار الگ الگ کھلاڑی نے مین آف دا میچ کا اعزازحاصل کیا۔بھارت کے خلاف پہلے میچ میں پاکستان نے شاہین آفریدی، بابر اعظم اور محمد رضوان کی بہترین کارکردگی کی بدولت کامیابی حاصل کی۔
شاہین افریدی نے چار اوورز میں 31 رنز دے کر تین کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا اور میچ کے بہترین کھلاڑی کا اعزاز اپنے نام کیا۔نیوزی لینڈ کے خلاف میچ میں حارث رؤف نے یہ اعزاز حاصل کیا۔ انہوں نے 4 اوورز میں22رنز دے کر4 وکٹیں اپنے نام کیں۔افغانستان کے خلاف میچ کے بہترین کھلاڑی آصف علی بنے۔ انہوں نے 7 گیندوں پر 4 لمبے چھکوں کی مدد سے یہ اعزاز حاصل کیا۔ انہوں نے 25 رنز بنائے۔نمیبیا کے خلاف میچ کے مرد میدان محمد رضوان قرار پائے۔ انہوں نے 50گیندوں پر 79رنز کی اننگز کھیلی۔اسکاٹ لینڈ کے خلاف یہ اعزاز شعیب ملک نے حاصل کیا۔ انہوں نے 18 گیندوں پر 54 رنز بنا کر میچ کے بہترین کھلاڑی کا ایوارڈ جیتا۔
from Breaking News – Top 10 facts of the world in Urdu https://ift.tt/303SUDx










0 comments:
آپ بھی اپنا تبصرہ تحریر کریں
اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔اگر آپ کے کمپوٹر میں اردو کی بورڈ انسٹال نہیں ہے تو اردو میں تبصرہ کرنے کے لیے ذیل کے اردو ایڈیٹر میں تبصرہ لکھ کر اسے تبصروں کے خانے میں کاپی پیسٹ کرکے شائع کردیں۔