افغانستان کی کرکٹ ٹیم کے کپتان گلبدین نائب نے نیوزی کے خلاف میچ سے قبل خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ’’ہم تو ڈوبے ہیں صنم تم کو بھی لے ڈوبیں گے‘‘ افغانستان کی ٹیم اپنے تمام چھ میچز ہار کر پہلے ہی ٹورنامنٹ سے باہر ہوچکی ہے جبکہ نیوزی کی ٹیم چار میچوں کے بعد 6 پوائنٹس ہیں،
سیمی فائنل کی دوڑ میں رہنے کے لئے نیوزی لینڈ کو افغانستان کے خلاف کامیابی ضروری ہے۔ پریس کانفرنس کے دوران جب گلبدین نائب سے نیوزی سے متعلق میچ کے بارے میں پوچھا گیا تو انہوں نے مسکراتے ہوئے جواب دیا ’’ہم تو ڈوبے ہیں صنم تم کو بھی لے ڈوبیں گے‘‘افغان ٹیم کے سابق کپتان کا کہنا تھا کہ دنیا کے بہترین بیٹنگ اٹیک کی حامل بھارتی ٹیم کے خلاف آپ نے ہماری پرفارمنس دیکھی لہٰذا اگر وکٹ نے ہمارے اسپنرز کو مدد دی تھی تو صرف نیوزی لینڈ نہیں ہر ٹیم کے لئے اُنہیں کھیلنا مشکل ہوگا۔
from Breaking News – Top 10 facts of the world in Urdu https://ift.tt/3C6dhNK










0 comments:
آپ بھی اپنا تبصرہ تحریر کریں
اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔اگر آپ کے کمپوٹر میں اردو کی بورڈ انسٹال نہیں ہے تو اردو میں تبصرہ کرنے کے لیے ذیل کے اردو ایڈیٹر میں تبصرہ لکھ کر اسے تبصروں کے خانے میں کاپی پیسٹ کرکے شائع کردیں۔