Sunday, 7 November 2021

’ناٹ آ گڈ فیلنگ‘: کوہلی کی گھر واپسی کی ٹوئٹ وائرل

0 comments

دبئی (نیوز ڈیسک )بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان ویرات کوہلی کی گھر واپس لوٹ جانے والی پرانی ٹوئٹ وائرل ہوگئی۔ ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں گروپ 2 کے اہم ترین میچ میں نیوزی لینڈ نے افغانستان کو شکست دے کر سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا۔اس میچ میں افغانستان کی فتح کے بعد بھارت بھی ایونٹ سے باہر ہوگیا۔

بھارت کے ایونٹ سے باہر ہونے کے بعد بھارتی ٹیم کے کپتان ویرات کوہلی کی ‘کل واپس’ لوٹ جانے والی پرانی ٹوئٹ وائرل ہوگئی۔ویرات کوہلی نے 20 مارچ 2012 کو گھر واپسی کی ٹوئٹ کی تھی جس پر اب کرکٹ فینز کی جانب سے تبصرے کیے جارہے ہیں۔ویرات نے لکھاکہ ’کل گھر جا رہا ہوں، اچھا نہیں لگ رہا‘۔وزیر مملکت برائے اطلاعات فرخ حبیب نے بھی اس ٹوئٹ پر ردعمل کا اظہار کیا اور کہا کہ ورلڈ کپ تو نہیں ملا مگر چائے کا کپ حاضر ہے۔



from Breaking News – Top 10 facts of the world in Urdu https://ift.tt/2YtuuTu

0 comments:

آپ بھی اپنا تبصرہ تحریر کریں

اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

اگر آپ کے کمپوٹر میں اردو کی بورڈ انسٹال نہیں ہے تو اردو میں تبصرہ کرنے کے لیے ذیل کے اردو ایڈیٹر میں تبصرہ لکھ کر اسے تبصروں کے خانے میں کاپی پیسٹ کرکے شائع کردیں۔