Monday, 8 November 2021

واٹس ایپ نے کونسی بڑی مشن پر کام شروع کردیا۔۔۔واٹس صارفین کے لئے بڑی خبر آگئی

0 comments

اسلا م آباد(مانیٹرنگ ڈیسک )فیس بک کی زیرملکیت موبائل ایپلیکیشن واٹس ایپ نے گروپ ایڈمنز کو مزید اختیارات دینے پر کام شروع کردیا۔واٹس ایپ کے دنیا بھر میں دو ارب سے زائد صارفین ہیں، جن کو کمپنی کی جانب سے نت نئی سہولیات فراہم کی جاتی ہیں،

جس کا مقصد ٹیکنالوجی کی دنیا میں سرفہرست رکھنا اور زیادہ سے زیادہ صارفین کو جمع کرنا ہے۔گزشتہ برس واٹس ایپ کو پرائیویسی پالیسی کی وجہ سے دنیا بھر میں تنقید کا سامنا کرنا پڑا تھا، جس کے بعد کروڑوں صارفین نے متبادل کے طور پر ٹیلی گرام، بپ، سنگلز پر اکاؤنٹ بنائے۔ صارفین کی تنقید اور دباؤ کے بعد واٹس ایپ نے اس پالیسی کو واپس لیا اور پھر صارفین کی توجہ حاصل کرنے کے لیے نت نئے فیچرز متعارف کرانے کا سلسلہ شروع کیا۔ڈبلیو اے بیٹا انفو کی رپورٹ کے مطابق واٹس ایپ نے کمیونٹیز کے حوالے سے ایک فیچر پر کام کا آغاز کیا ہے۔واٹس ایپ پر گہری نظر رکھنے والے ادارے کے مطابق اس فیچر کے بعد گروپ ایڈمنز کو مزید اختیارات مل جائیں گے اور وہ تمام گروپس کو آسانی سے کنٹرول کرسکیں گے۔یہ فیچر ابھی تیاری کے مراحل میں ہے، جسے پہلے مرحلے میں بیٹا ورژن صارفین کے لیے متعارف کرایا جائے گا اور کامیاب تجربے کے بعد تمام صارفین اسے استعمال کرسکیں گے۔



from Breaking News – Top 10 facts of the world in Urdu https://ift.tt/3mWwpt2

0 comments:

آپ بھی اپنا تبصرہ تحریر کریں

اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

اگر آپ کے کمپوٹر میں اردو کی بورڈ انسٹال نہیں ہے تو اردو میں تبصرہ کرنے کے لیے ذیل کے اردو ایڈیٹر میں تبصرہ لکھ کر اسے تبصروں کے خانے میں کاپی پیسٹ کرکے شائع کردیں۔