فیصل آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)ستارا ہائٹس کے پروجیکٹ ڈائریکٹر مظہر عباس نے افغانستان کے خلاف میچ میں چار چھکے لگا کر میچ جتوانے والے آصف علی کو اس کارنامے پر تین بیڈ رومز پر مشتمل فلیٹ بطور تحفہ دینے کا اعلان کر دیاہے ۔مظہر عباس کی جانب سے آصف علی کو یہ فلیٹ فیصل آباد کی سب سے بلند عمارت ”
ستارہ آئیکون ٹاور “ میں دینے کا اعلان کیا گیاہے ،جو کہ آصف علی کی افغانستان کے خلاف میچ میں پاکستان ٹیم کیلئے بہترین کارکردگی کا اعتراف ہے ۔زمین ڈاٹ کام کے سینئر سیلز ڈائریکٹر شیخ شجاع اللہ خان نے ستارہ ہائٹس کی جانب سے یہ شاندار اقدام اٹھانے پر اظہار تشکر کیا ۔ستارہ ہائٹس کے پروجیکٹ ڈائریکٹر کا کہناتھا کہ آصف علی نے نیوزی لینڈ اور خصوصی طور پر افغانستان کے خلاف میچ میں بہترین کارکردگی دکھا کر قوم کے دلوں میں جگہ بنا لی ہے ،ان کی کامیابیوں کے اعتراف میں انہیں تین بیڈ رومز پر مشتمل فلیٹ تحفہ کیا جارہاہے ۔انہوں نے زبردست خوشخبری سناتے ہوئے کہا یہ روایت مستقبل میں بھی ان کھلاڑیوں کیلئے برقرار رہے گی جو پاکستان کیلئے مقابلوں میں بہترین کارکردگی دکھائیں گے ۔
from Breaking News – Top 10 facts of the world in Urdu https://ift.tt/3D0x9Dd










0 comments:
آپ بھی اپنا تبصرہ تحریر کریں
اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔اگر آپ کے کمپوٹر میں اردو کی بورڈ انسٹال نہیں ہے تو اردو میں تبصرہ کرنے کے لیے ذیل کے اردو ایڈیٹر میں تبصرہ لکھ کر اسے تبصروں کے خانے میں کاپی پیسٹ کرکے شائع کردیں۔