کراچی (ویب ڈیسک) لنکا پریمیئر لیگ کے دوسرے ایڈیشن کیلئے پلیئرز ڈرافٹ مکمل ہوگئے ہیں ،5 دسمبر سے کھیلے جانیوالے ٹورنامنٹ میں پاکستان کے 10کھلاڑی ایکشن میں ہوں گے۔ سری لنکا کرکٹ کے مطابق لنکا پریمیئر لیگ کے کے دوسرے ایڈیشن کے ڈرافٹ منگل کو مکمل ہوئے
جس میں پاکستان کے محمد حفیظ گال گلیڈی ایٹرز کے اوور سیز آئیکون پلیئر کے طور پر منتخب ہوئے جبکہ اس ٹیم میں محمد عامر، انور علی اور سرفراز احمد بھی شامل ہیں۔ اس کے علاوہ پاکستان کے وہاب ریاض، شعیب ملک اور عثمان شنواری کو جافنا کنگز نے اپنی ٹیم میں منتخب کیا ہے جبکہ احمد شہزاد اور محمد عرفان کولمبو اسٹارز، صہیب مقصود دمبولا جائنٹس کی ٹیم میں شامل ہوئے ہیں۔
from Breaking News – Top 10 facts of the world in Urdu https://ift.tt/3D3bVEJ










0 comments:
آپ بھی اپنا تبصرہ تحریر کریں
اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔اگر آپ کے کمپوٹر میں اردو کی بورڈ انسٹال نہیں ہے تو اردو میں تبصرہ کرنے کے لیے ذیل کے اردو ایڈیٹر میں تبصرہ لکھ کر اسے تبصروں کے خانے میں کاپی پیسٹ کرکے شائع کردیں۔