Sunday, 7 November 2021

امریکی مہنگائی سے مقابلہ کرنا ہے تو تنخواہیں بھی انکے برابر کر دیں ،شازیہ مری

0 comments

کراچی( نیوز ڈیسک) پاکستان پیپلزپارٹی کی رہنما شازیہ مری نے کہا کہ امریکی مہنگائی سے مقابلہ کرنا ہے تو تنخواہیں بھی ان کے برابر کریں۔ تفصیلات کے مطابق شازیہ مری نے کہا کہ امریکی مہنگائی سے پاکستانی مہنگائی کا کوئی مقابلہ ہی نہیں ، اسٹیٹ بینک میں آئی ایم ایف کا ایجنٹ بٹھایا گیا ہے۔

شازیہ مری نے مزید کہا کہ ادویات کی قیمتوں میں 500فیصد اضافہ کیا گیا، پیٹرول ،چینی اور دیگر اشیا کی قیمتوں میں اضافہ ہوتا ہے،یہ لوگ بیرون ممالک کی مثالیں دیتے ہیں ، امریکہ کی مثالیں دیتے ہیں کہ وہاں بھی مہنگائی ہوئی ہے۔ امریکہ میں لوگوں کو فی گھنٹہ 15ڈالر معاوضہ ملتا ہے،صحت کارڈ کے نام پر عوام سے مذاق کیا جارہا ہے،عمران خان نے ملک ،معیشت اور تعلیمی نظام کی شکل بگاڑ دی ہے۔



from Breaking News – Top 10 facts of the world in Urdu https://ift.tt/3bQQnPq

0 comments:

آپ بھی اپنا تبصرہ تحریر کریں

اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

اگر آپ کے کمپوٹر میں اردو کی بورڈ انسٹال نہیں ہے تو اردو میں تبصرہ کرنے کے لیے ذیل کے اردو ایڈیٹر میں تبصرہ لکھ کر اسے تبصروں کے خانے میں کاپی پیسٹ کرکے شائع کردیں۔