Sunday, 19 December 2021

معروف سرچ انجن گوگل سے صارفین اب آسانی سے پیسے کماسکیں گے ! جانیں

0 comments

معروف سرچ انجن گوگل نے مختلف تخلیق کاروں کی مالی معاونت اور مونیٹائزیشن کے لیے ایک نئی ایپ قایا کے نام سے پیش کردی ہے۔ یہ براہ راست ان کے ڈیجیٹل اسٹور سے جڑی ہوگی۔ایپ کی بدولت تخلیق کار اپنی مصنوعات فروخت کر سکیں گے اور لاتعداد طریقوں سے رقم وصول کر سکیں گے۔

گوگل نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ اس کے سرچ انجن کی طرح قایا ایپ کو پورے ویب کے لیے کاروباری مرکز بنایا جائے گا، ایپ کے روابط سوشل میڈیا، اسٹور، ڈیجیٹل شوکیس اور تمام مصنوعات سے ہوں گے۔دلچسپ بات یہ ہے کہ ایپ پر آپ اپنے نام سے چینل بھی بنا سکیں گے جو ویب ایڈریس میں ظاہر ہوں گے۔گوگل کے مطابق آپ پلیٹ فارم پر ورزشی اسباق سے لے کر کتابیں پڑھنے کے سیشن اور سوئٹر بننے کے ڈیزائن تک فروخت کرسکیں گے۔چاہیں تو آپ اشیا فروخت کریں یا پھر سبسکرپشن بھی شروع کر سکتے ہیں، ایپ میں مفت اور پیسے والی دونوں پراڈکٹس رکھی جا سکتی ہیں۔ قایا براہ راست یوٹیوب سے جڑسکتی ہے اور ویڈیو کلپس میں بھی آپ اپنی مصنوعات کو فروخت کر سکیں گے۔



from Breaking News – Top 10 facts of the world in Urdu https://ift.tt/32jt3Ix

0 comments:

آپ بھی اپنا تبصرہ تحریر کریں

اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

اگر آپ کے کمپوٹر میں اردو کی بورڈ انسٹال نہیں ہے تو اردو میں تبصرہ کرنے کے لیے ذیل کے اردو ایڈیٹر میں تبصرہ لکھ کر اسے تبصروں کے خانے میں کاپی پیسٹ کرکے شائع کردیں۔