Tuesday, 21 December 2021

کرنسی نوٹوں کی تبدیلی!!!شہریوں کو مُہلت دے دی گئی، وفاقی کابینہ کا بڑا فیصلہ

0 comments

وفاقی کابینہ نے پرانے کرنسی نوٹوں کی تبدیلی کیلئے ایک سال کا وقت دے دیا، شہری اس دوران چار مختلف ویلیو کے کرنسی نوٹوں کی تبدیلی کروا سکتے ہیں۔تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز وفاقی کابینہ کے اجلاس کے بعد میڈیا بریفنگ کے دوران وفاقی وزیر اطلاعات

فواد چوہدری نے بتایا کہ پرانے کرنسی نوٹوں کی تبدیلی میں کابینہ نے ایک سال کی توسیع کر دی ہے، شہری اس دوران 10، 50، 100 اور 1000 روپے کے کرنسی نوٹوں کی تبدیلی کروا لیں۔یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ اسٹیٹ بینک آف پاکستان (ایس بی پی) نے نوٹوں کی تبدیلی کے لیے چھ سال کی توسیع کی درخواست کی تھی۔ تاہم کابینہ نے ایک سال کا مزید وقت دے دیا ہے۔وفاقی وزیر نے اس موقع پر مزید بات style=”text-align: right;”>کرتے ہوئے ملک میں گیس کے بحران کے بارے میں خبردار کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ دو سالوں سے ہر سال وسائل میں 9 فیصد کمی ہو رہی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان میں آنے والے سالوں میں گیس ختم ہو جائے گی۔وفاقی وزیر نے کہا کہ بڑے شہروں 23 فیصد لوگوں کو گیس رعایتی نرخوں پر دستیاب ہے جس کا بوجھ پسماندو علاقوں میں رہنے والی دیگر 78 فیصد آبادی برداشت کرتی ہے جو ایل پی جی، کوئلے اور دیگر ذرائع پر انحصار کرتے ہیں، فواد چوہدری نے شہر وں میں رہنے والی عوام پر زور دیتے ہوئے کہا کہ وہ اپنی عادات کو تبدیل کریں۔



from Breaking News – Top 10 facts of the world in Urdu https://ift.tt/3FpPtqA

0 comments:

آپ بھی اپنا تبصرہ تحریر کریں

اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

اگر آپ کے کمپوٹر میں اردو کی بورڈ انسٹال نہیں ہے تو اردو میں تبصرہ کرنے کے لیے ذیل کے اردو ایڈیٹر میں تبصرہ لکھ کر اسے تبصروں کے خانے میں کاپی پیسٹ کرکے شائع کردیں۔