Sunday, 6 June 2021

ملک بھر کی سرکاری اور پرائیویٹ یونیورسٹیوں میں اساتذہ کی نئی ریکروٹمنٹ پالیسی نافذ

0 comments

لاہور(این این آئی) لاہور سمیت ملک بھر کی سرکاری اور پرائیویٹ یونیورسٹیوں میں اساتذہ کی نئی ریکروٹمنٹ پالیسی نافذ کردی گئی۔ ایچ ای سی نے پی ایچ ڈی ڈگری کے بعد اساتذہ کی ریکروٹمنٹ کی پالیسی میں نرمی کردی۔ ایچ ای سی نے پی ایچ ڈی ڈگری کے بعد بھرتیوں کیلئےتجربے کی نئی شرائط لاگو کر دی ہے۔ ایسوسی ایٹ پروفیسر اور پروفیسر کی بھرتیوں میں تجربے کی مدت میں چار سال تک کمی کر دی۔مذکورہ عہدوں پر بھرتیوں کیلئے جرائد میں شائع شدہ تحقیقی مقالہ جات کی تعداد میں بھی کمی کر دی گئی ہے۔ واضح رہے کہ31 مارچ

کے بعد ہونے والی تمام نئی بھرتیوں پر ایچ ای سی کی نئی پالیسی لاگو ہوگی۔دوسری جانب پنجاب یونیورسٹی کی عالمی رینکنگ میں 300درجے تنزلی پر اظہار تشویش کی قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع کروادی گئی ۔مسلم لیگ(ن)کی رکن حناپرویز بٹ کی جانب سے جمع کرائی گئی قرار داد کے متن میں کہا گیا ہے کہ پنجاب یونیورسٹی کی عالمی رینکنگ میں 300درجے تنزلی پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہیں ۔پنجاب یونیورسٹی کی عالمی رینکنگ0 100ویں نمبر سے بھی نیچے چلی گئی ہے۔یونیورسٹی انتظامیہ کی ناقص حکمت عملی اور غیر سنجیدہ پلائننگ کی وجہ سے رینکنگ میں تنزلی ہوئی ہے۔پاکستان کی ٹاپ یونیورسٹی کا عالمی سطح پر گراف نیچے جانا انتظامیہ کی کارکردگی پر سوالیہ نشان ہے۔ قرار دا دمیں سپیکر پنجاب اسمبلی سے مطالبہ کیاگیا کہ پنجاب یونیورسٹی کی عالمی رینکنگ میں تنزلی پر فوری پارلیمانی کمیٹی بنائی جائے۔پنجاب یونیورسٹی کی عالمی رینکنگ میں تنزلی کی وجوہات معلوم کی جائیں ۔عالمی رینکنگ میں تنزلی کا باعث بننے والے افراد کیخلاف کاروائی کی جائے۔



from Breaking News – Top 10 facts of the world in Urdu https://ift.tt/3ij2Vnj

0 comments:

آپ بھی اپنا تبصرہ تحریر کریں

اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

اگر آپ کے کمپوٹر میں اردو کی بورڈ انسٹال نہیں ہے تو اردو میں تبصرہ کرنے کے لیے ذیل کے اردو ایڈیٹر میں تبصرہ لکھ کر اسے تبصروں کے خانے میں کاپی پیسٹ کرکے شائع کردیں۔