ایک جٹ بابا بلھے شاہ رحمتہ اللہ علیہ کے پاس آیا،کہنے لگا دنیا داری زیادہ نہیں جانتا، عشق حقیقی سمجھنا ہے،بابا جی نے کہا یہ بتاؤ کہ دنیا میں سب سے زیادہ محبت کس سے کرتے ہو؟جواب دیا،اپنی بھینس سے کرتا ہوں…بابا جی نے کہا،آج سے تمھارا سبق یہی ہے
کہ اسے دیکھتے رہو، چھ مہینے تک ‘‘بندہ خوش ہوگیا…چھ مہینے کے بعد حاضر ہوا تو بابا جی نے پوچھا کہ ‘‘کون؟’’اس نے کہا ‘‘جٹ’’ بابا جی نے پھرحکم کیا کیا،جاؤ اور چھ مہینے بعد آنا،چھ مہینے بعد دوبارہ جب وہ بابا جی کو ملنے آیا تو دروازے سے سر ٹکرا کر واپس ہو جاتا ،اندر نہیں جا رہا تھا،بابا جی نے اس سے پوچھا‘‘بھائی! اندر کیوں نہیں آتے؟’’کہنے لگا ‘‘بابا جی! اندر کیسے آؤں، میرے دونوں سینگ اس دروازے میں پھنس جاتے ہیں‘‘بابا جی نے ہنستے ہوئے کہا‘‘جاؤ! آج تمھارا سبق پورا ہوا،رانجھا رانجھا کر دی نی میں آپے رانجھا ہوئی.عشق حقیقی یہی ہے کہ اپنی ذات کی نفی ہو جائے،جس سے محبت کی جائے وہ حاوی ہو جائے ۔
from Breaking News – Top 10 facts of the world in Urdu https://ift.tt/3uUXQnH










0 comments:
آپ بھی اپنا تبصرہ تحریر کریں
اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔اگر آپ کے کمپوٹر میں اردو کی بورڈ انسٹال نہیں ہے تو اردو میں تبصرہ کرنے کے لیے ذیل کے اردو ایڈیٹر میں تبصرہ لکھ کر اسے تبصروں کے خانے میں کاپی پیسٹ کرکے شائع کردیں۔