کابل (آن لائن) طالبان کے خلاف برسرِ پیکار قومی مزاحمتی محاذ (این آر ایف) کے ترجمان نے دعویٰ کیا ہے کہ گزشتہ دو روز کے دوران پنج شیر میں 40 طالبان جنگجو مارے جا چکے ہیں۔ این آر ایف کے ترجمان فہیم دشتی نے اپنے ایک ویڈیو پیغام میں دعویٰ کیا کہ
طالبان نے گزشتہ دو روز کے دوران مختلف اطراف سے اندراب پاس پر حملے کیے جن کا بھرپور جواب دیا گیا۔انہوں نے کہا کہ گزشتہ دو روز کے دوران طالبان کے 40 جنگجو ہلاک اور 30 زخمی ہوئے۔ اس کے علاوہ طالبان کے پاس موجود جنگی مشینری کا بڑا حصہ بھی تباہ کردیا گیا ۔خیال رہے کہ طالبان اب تک افغانستان کے 33 صوبوں پر قبضہ کرچکے ہیں تاہم 34 واں صوبہ وادی پنج شیر اب تک ان کے قبضے میں نہیں آسکا ہے۔ یہاں احمد مسعود کی قیادت میں قومی مزاحمتی محاذ نے طالبان کے خلاف مزاحمت کا اعلان کیا تھا۔ طالبان نے کئی روز تک مذاکرات کیے لیکن یہ کامیاب نہیں ہوسکے جس کے باعث جنگ کی نوبت آگئی۔
from Breaking News – Top 10 facts of the world in Urdu https://ift.tt/3zCXkOA










0 comments:
آپ بھی اپنا تبصرہ تحریر کریں
اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔اگر آپ کے کمپوٹر میں اردو کی بورڈ انسٹال نہیں ہے تو اردو میں تبصرہ کرنے کے لیے ذیل کے اردو ایڈیٹر میں تبصرہ لکھ کر اسے تبصروں کے خانے میں کاپی پیسٹ کرکے شائع کردیں۔