Wednesday, 1 September 2021

کابل ایئر پورٹ پر تباہی کے مناظر، بحالی پر کتنا خرچہ آئے گا؟ جواب آپ کے اندازوں سے کہیں زیادہ

0 comments

دوحہ ( آن لائن) قطر میں طالبان کے سیاسی دفتر کے نائب امیر شیر محمد عباس ستانکزئی کا کہنا ہے کہ کابل ایئر پورٹ کی بحالی پر 30 ملین ڈالر رقم خرچ ہوگی۔ برطانوی نشریاتی ادارے کو دیے گئے انٹرویو میں عباس ستانکزئی نے کہا کہ کابل ائیرپورٹ پر حالیہ افرا تفری امریکیوں کی بدانتظامی کی وجہ سے ہوئی،

دو دن میں نئی افغان حکومت کا اعلان اور کابل ایئرپورٹ فعال ہوجائے گا۔ ایئر پورٹ کی بحالی پر تین کروڑ ڈالر کے اخراجات آئیں گے۔ دوسری جانب فرانسیسی خبر ایجنسی اے ایف پی کا کہنا ہے کہ قطر سے خصوصی پرواز کے ذریعے ماہرین کی ایک ٹیم کابل ایئر پورٹ پہنچ گئی ہے۔ یہ ٹیم کابل ائیرپورٹ کے آپریشنزبحال کرنےکے سلسلے میں بات کرنے آئی ہے۔ فی الحال تکنیکی مدد فراہم کرنےکے حوالے سے کوئی معاہدہ طے نہیں پایا ہے۔خیال رہے کہ اس سے قبل طالبان نے ترکی اور قطر سے کابل ایئر پورٹ کو چلانے کی درخواست کی تھی۔



from Breaking News – Top 10 facts of the world in Urdu https://ift.tt/3yxAsyw

0 comments:

آپ بھی اپنا تبصرہ تحریر کریں

اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

اگر آپ کے کمپوٹر میں اردو کی بورڈ انسٹال نہیں ہے تو اردو میں تبصرہ کرنے کے لیے ذیل کے اردو ایڈیٹر میں تبصرہ لکھ کر اسے تبصروں کے خانے میں کاپی پیسٹ کرکے شائع کردیں۔