لاہور(نیوز ڈیسک)لاہور گریٹر اقبال پارک میں پیش آنے والے واقعہ میں متاثرہ خاتون ٹک ٹاکر عائشہ نے شناخت پریڈ میں 104 گرفتار ملزمان میں سے 6 ملزموں کی شناخت کر لی، تاہم چار کی غلط شناخت کی گئی ہے۔تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز مینار پاکستان واقعہ میں گرفتار 104 ملزمان کی شناخت پریڈ ہوئی جس میں متاثرہ خاتون
ٹک ٹاکر کو ملزمان کی شناخت کے لئے بلایا گیا تھا۔جوڈیشل مجسٹریٹ نے شناخت پریڈ کی رپورٹ جاری کر دی ہے، رپورٹ کے مطابق متاثرہ خاتون نے کپڑے پھاڑنے والے شخص کی شناخت کر لی ہے جبکہ دیگر چار ملزموں کو غلط شناخت کیا ، یہ چاروں ملزم گزشتہ چھ ماہ سے مختلف مقدمات میں جیل میں قید ہیں۔رپورٹ میں مزید بتایا گیا ہے کہ ٹک ٹاکر عائشہ نے 3 گواہان بلال، ریمبو اور صدام کی موجودگی میں 104 ملزمان میں سے 6 ملزمان کو شناخت کیا، شناخت کیے گئے ملزمان میں شہر یار، مہران، عابد، ارسلان، ساجد اور افتخار شامل ہیں۔پولیس کے مطابق گواہوں نے بھی مزید تین ملزمان کو شناخت کر لیا ہے۔واضح رہے کہ 14 اگست پر گریٹر اقبال پارک میں ٹک ٹاکر عائشہ کے ساتھ دست درازی اور تشدد کا واقعہ پیش آیا تھا، کارروائی کے دوران پولیس نے 104 افراد کو گرفتار کیا تھا۔
from Breaking News – Top 10 facts of the world in Urdu https://ift.tt/3jJwiPK










0 comments:
آپ بھی اپنا تبصرہ تحریر کریں
اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔اگر آپ کے کمپوٹر میں اردو کی بورڈ انسٹال نہیں ہے تو اردو میں تبصرہ کرنے کے لیے ذیل کے اردو ایڈیٹر میں تبصرہ لکھ کر اسے تبصروں کے خانے میں کاپی پیسٹ کرکے شائع کردیں۔