نیویارک(مانیٹرنگ ڈیسک) امریکہ میں ایک چھوٹا طیارہ گرنے سے 4افراد ہلاک ہو گئے۔ دی سن کے مطابق یہ حادثہ امریکی ریاست کنیکٹی کٹ کے شہر فرمنگٹن میں پیش آیا ہے جہاں ٹیک آف کے فوری بعد یہ جہاز ایک عمارت سے ٹکرا کر گر گیا۔ حکام کی طرف سے حادثے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا گیا ہے
کہ مرنے والوں میں 2پائلٹ اور 2 مسافرشامل تھے۔ یہ جہاز ٹرمف نامی کمپنی کی ملکیتی عمارت سے ٹکرا کر تباہ ہوا۔ ٹرمف کی طرف سے بھی اس واقعے کی تصدیق کی گئی ہے اور بتایا گیا ہے کہ جہاز کے ٹکرانے سے عمارت کو بھی کچھ نقصان پہنچا ہے اور عمارت کے اندر موجود دو لوگ زخمی ہوئے ہیں۔ رپورٹ کے مطابق جائے حادثہ سے کچھ تصاویر بھی منظرعام پر آئی ہیں جن میں طیارے کے ملبے کو آگ کی لپیٹ میں دیکھا جا سکتا ہے۔ ایوی ایشن حکام کا کہنا ہے کہ اس افسوسناک واقعے کی تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔
from Breaking News – Top 10 facts of the world in Urdu https://ift.tt/2WMTkgi










0 comments:
آپ بھی اپنا تبصرہ تحریر کریں
اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔اگر آپ کے کمپوٹر میں اردو کی بورڈ انسٹال نہیں ہے تو اردو میں تبصرہ کرنے کے لیے ذیل کے اردو ایڈیٹر میں تبصرہ لکھ کر اسے تبصروں کے خانے میں کاپی پیسٹ کرکے شائع کردیں۔