کراچی(نیوز ڈیسک) کراچی میں بارش کے بعد پھر وہی پرانی کہانی،غریب آباد، رضویہ چورنگی، لیاقت آباد سمیت نشیبی علاقوں میں بارش کا پانی نہ نکالا جاسکا۔ کرنٹ لگنے سے بچی سمیت چار افراد جاں بحق ہوگئے۔ کئی علاقے اب تک بجلی سے محروم ہیں۔کراچی میں آج بھی ہلکی بارش اور مطلع جزوی ابر آلود رہنے کا امکان ہے۔
گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں سب سے زیادہ بارش سعدی ٹاون میں 81 ملی میٹر ریکارڈ کی گئی۔ گلشن حدید میں 73، پی اے ایف بیس فیصل 70، یونیورسٹی روڈ پر 69 ملی میٹر ریکارڈ کی گئی۔ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 35 ڈگری رہنے کا امکان ہے۔ آج رات بارش کا سسٹم شہر سے نکل جائیگا۔ترجمان انٹر بورڈ کے مطابق شدید بارشوں کے باعث آج ہونے والے انٹر بورڈ کے امتحانات ملتوی کر دیئے گئے ہیں۔ فیصلہ طلبا اور والدین کو پیش آنے والی مشکلات کے باعث کیا گیا۔ ملتوی ہونے والے گیارہویں جماعت کے اردو، سندھی، اسلامک ایجوکیشن کے پرچوں کی نئی تاریخ کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔ محکمہ موسمیات نے آج بھی تیز بارش کی پیش گوئی کی ہے۔
from Breaking News – Top 10 facts of the world in Urdu https://ift.tt/38G3EJb










0 comments:
آپ بھی اپنا تبصرہ تحریر کریں
اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔اگر آپ کے کمپوٹر میں اردو کی بورڈ انسٹال نہیں ہے تو اردو میں تبصرہ کرنے کے لیے ذیل کے اردو ایڈیٹر میں تبصرہ لکھ کر اسے تبصروں کے خانے میں کاپی پیسٹ کرکے شائع کردیں۔