Saturday, 4 September 2021

’ ڈرامے باز خادم اعلیٰ کی ترجمانی کرتے کرتے عظمیٰ بخاری کا دماغ چل گیا ، دن میں بھی خواب دیکھنے کی مریضہ بن چکی ‘

0 comments

لاہور (آن لائن)ترجمان پنجاب حکومت فیاض الحسن چوہان نے کہا ہے کہ ش لیگ کی نااہل اور نالائق وکیل عظمیٰ بخاری اپنی نوکری پکی کرنے کے چکر میں جھوٹ پہ جھوٹ بول رہی ہے،عظمیٰ بخاری بے بنیاد الزامات لگانے سے پہلے اپنے سزا یافتہ بھگوڑے لیڈر کے سیاہ کارناموں پر نظر ڈالے،

رہنماؤں کے جھوٹے لبادے میں چھپے ہوئے ان راہزنوں نے پاکستان کو بے دردی سے نوچا۔ نجی ٹی وی کے مطابق فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ عظمیٰ بخاری کو یاد رکھنا چاہیئے کہ وزیراعلیٰ عثمان بزدار ان کے جعلی لیڈروں کی طرح منصوبوں میں کک بیکس نہیں لیتے،جعلی ٹی ٹیز کے ذریعے غربت سے امارت کا سفر کرنے والے شریف برادران کا نام تاریخ میں سیاہ حروف سے لکھا جا چکا ہے،عظمیٰ بخاری کا دن جھوٹ سے شروع ہوتا ہے او ررات بھی جھوٹ پہ ختم ہوتی ہے،انہیں میرا مشورہ ہے کہ یہ خاتون اپنے دماغ کا علاج کرائے۔فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان اور وزیراعلیٰ عثمان بزدار پر دشنام طرازی کرنے والی اس خاتون کو شرم آنی چاہیئے،نالائق ترین وکیل عظمی بخاری کی اپنے بھگوڑے لیڈر اور ڈرامے باز خادم اعلیٰ کی ریکارڈ کرپشن پر زبان گنگ ہو جاتی ہے، م اور ش لیگ کے کرپٹ ترین لیڈروں کا کچا چٹھا پوری قوم کے سامنے ہے، بہتان طرازی کرنے والی عظمیٰ بخاری پی ٹی آئی حکومت کی شفافیت پر بوکھلا چکی ہے اور گمراہ کن پراپیگنڈہ کر رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ عثمان بزدار کی قیادت میں پنجاب میں شفافیت کو فروغ دیا گیا اور کرپٹ مافیا کو نکیل ڈالی گئی ہے، یہ خاتون یاد رکھے کہ اب لوٹ مار کا دور گزر چکا اور آسمان کا تھوکا منہ پر ہی آتا ہے،وزیراعلیٰ عثمان بزدار کی شرافت، شفافیت، دیانتداری اور ایمانداری کے سامنے ان کے جعلی لیڈروں کی کوئی حیثیت نہیں۔



from Breaking News – Top 10 facts of the world in Urdu https://ift.tt/3kNnrMg

0 comments:

آپ بھی اپنا تبصرہ تحریر کریں

اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

اگر آپ کے کمپوٹر میں اردو کی بورڈ انسٹال نہیں ہے تو اردو میں تبصرہ کرنے کے لیے ذیل کے اردو ایڈیٹر میں تبصرہ لکھ کر اسے تبصروں کے خانے میں کاپی پیسٹ کرکے شائع کردیں۔