Friday, 3 September 2021

انگلش آل رانڈرلیام پلنکٹ نے انگلش ٹیم کو چھوڑ دیا،امریکا میں میجر کرکٹ لیگ کھیلیں گے

0 comments

لندن(مانیٹرنگ ڈیسک)انگلش ٹیم کے آل رانڈر اور ورلڈ کپ 2019 کے ہیرو لیام پلنکٹ نے انگلش ٹیم کو چھوڑ دیا اور وہ امریکا سے کھیلیں گے ،تفصیلات کے مطابق سابق انگلش فاسٹ بولر لیام پلنکٹ اس سیزن کے اختتام پر انگلش کرکٹ چھوڑ کر امریکا میں میجر لیگ کرکٹ کھیلیں گے، آل رانڈر کی اہلیہ کا تعلق امریکا سے ہے اسی لیے انہوں نے امریکا سے کھیلنے کا فیصلہ کیا۔انگلش کانٹی

سرے نے اعلان کیا کہ پلنکٹ تین سال بعد امریکا میں نئے ٹی 20 مقابلے میں شامل ہونے کے لیے کلب چھوڑ دیں گے،سرے کے مطابق پلنکٹ مائنر لیگ کرکٹ کے مشرقی ڈویژن کی ایک ٹیم دی فلاڈیلفینز کے لیے اکیڈمی کوچ کے طور پر بھی کھیلیں گے اور کام کریں گے۔واضح رہے کہ 36 سالہ لیام پلنکٹ 2019 میں انگلینڈ کی فاتح ورلڈ کپ ٹیم کا صھہ تھے، انہوں نے کیوی ٹیم کے خلاف فائنل میں 43 رنز کے عوض تین وکٹیں حاصل کی تھیں۔پلنکٹ نے سرے سی سی سی کی ویب سائٹ کو بتایا ، میں پچھلے تین سالوں میں پائے جانے والے تعاون اور حمایت کے لیے سرے میں سب کا شکریہ ادا کرنا چاہتا ہوں، انہوں نے کہا کہ اپنے کیریئر کے اگلے مرحلے کی طرف بڑھتے ہوئے میں میجر لیگ کرکٹ میں شامل ہونے کا موقع پا کر بہت خوش ہوں اور اپنی توجہ امریکا میں کھیل کو بڑھانے میں مدد پر مرکوز کروں گا۔پلنکٹ کا کہنا تھا کہ میں نے انگلینڈ کے ساتھ ایک شاندار کیریئر کا لطف اٹھایا اور بین الاقوامی کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کے بعد مجھے خوشی ہے کہ میں کھیل اور کوچنگ دونوں شعبوں میں امریکا میں کھیل کی تعمیر میں مدد کرسکوں گا۔سرے کے کرکٹ کے ڈائریکٹر ایلیک سٹیورٹ نے کہا کلب کی طرف سے ہم لیام کو امریکا میں اس کے نئے چیلنج کے لیے نیک خواہشات پیش کرتے ہیں جب بھی وہ لندن میں ہوتا ہے اسے کیا اوول کا دورہ کرنے کے لیے ہمیشہ خوش آمدید کہا جاتا ہے۔



from Breaking News – Top 10 facts of the world in Urdu https://ift.tt/3kWuBhg

0 comments:

آپ بھی اپنا تبصرہ تحریر کریں

اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

اگر آپ کے کمپوٹر میں اردو کی بورڈ انسٹال نہیں ہے تو اردو میں تبصرہ کرنے کے لیے ذیل کے اردو ایڈیٹر میں تبصرہ لکھ کر اسے تبصروں کے خانے میں کاپی پیسٹ کرکے شائع کردیں۔