Friday, 3 September 2021

یہاں موت سامنے دکھائی دیتی ہے دنیا کے پانچ انتہائی خطرناک ترین پل کون سے ہیں

0 comments

دوستو! دنیا بھر میں پل گزرگاہ کا کام بھی کرتے ہیں اور ان کو سیر و سیاحت کے مقامات کا درجہ بھی حاصل ہے۔کئی پل تو اتنے دلکش ہوتے ہیں کہ جی چاہتا ہے ،جھٹ سے جا کر ان کو دیکھا جائے لیکن کچھ پل اس قدر خطرناک اور خوفناک ہیں کہ ان پر سے گزرنا تودور کی بات انھیں قریب سے دیکھ کر

بڑے بڑ ے بہادروں کی آنکھیں ڈر کے مارے بند ہوجائیں۔ ایسے ہی کچھ انتہائی خطرناک پلوں کے بارے میں ہم آپ کو آج کی اس رپورٹ میں بتانے والے ہیں۔ یکھتے ہیں کہ دنیا کے پانچ خطرناک ترین پل کون سے ہیں

نمبر فائیو کوویسوا چاکا برج پیرو
https://ift.tt/3h2q0sW

براعظم جنوبی امریکہ کے ملک پیرو میں واقع یہ پل جنگلی گھاس سے بنی گئی رسیوں سے تعمیر کیا گیاہے۔ یہ پل لمبائی میں 118فٹ جبکہ دریا سے اونچائی میں 220فٹ ہے۔ اس پل کو دو پہاڑوں کے درمیان بنایا گیا ہے۔ بارشوں ، ہوائوں اور مقامی لوگوں کے مسلسل آنے جانے کی وجہ سے اس پل کی رسیا ں بہت کمزور ہوجاتی ہیں اوررسیوں کی گرہیں ڈھیلی پڑجانے کی وجہ سے پل مسلسل جھکتا چلاجاتا ہے۔ اس پر چلنے والے ہر شخص کو یہی ڈر رہتا ہے کہ اس کے چلتے چلتے ہی پل ٹوٹ جائےگا اور وہ سینکڑوں فٹ نیچے جا گرے گا۔اس پل کی حالت ایسی ہوجاتی ہے کہ ہر سال اسےگرا کر نیاپل بناناپڑتا ہے۔ ۔۔۔۔۔
https://ift.tt/3yDQiaU

سائوتھ ایسٹ ایشیا دنیا کے 12ویں اور ایشیا کے ساتویں بڑے دریا میکونگ ریور پر بنایا گیا وائر برج خطرناکی کے اعتبار سے اپنی مثال آپ ہے ۔کیونکہ یہ صرف دو وائرز یعنی تاروں پر مشتمل ہے۔ ایک تار ہاتھوں میں مضبوطی سے پکڑنے جبکہ دوسری پائوں رکھ کر چلنے کےلئے ہے۔یہ انتہائی خطرناک پل دریا کے آس پاس رہنے والوں کےلئے ہے۔ ہاتھ یا پیر کی ذرا سی پھسلن سے آپ نیچے ٹھاٹھیں مارتے ہوئےدریا کی بے رحم موجوں کی نذر ہوسکتے ہیں۔ایسے پل کا استعمال یا تو یہ مقامی لوگ کرسکتے ہیں یا پھر کوئی کرتب دکھانے والا مداری۔ کیونکہ کسی اناڑی آدمی کےلئے یہ پل پارکرنے کی کوشش کرنا خود کو موت کے منہ میں ڈالنے کےمترادف ہے۔ ۔۔۔۔۔۔۔
https://ift.tt/3DPaqKO

چین کے صوبےہونان میں واقع شیشے سے بنا یہ انتہائی دلکش پل اگرچہ بالکل بھی خطرناک نہیں بلکہ کافی مضبوط ہے لیکن اس پر چلناخاصا دل گردے کا کام ہے۔کیونکہ پل کے شیشے سے بنے ہوئے فرش پر چلنے والوں کو نیچے کا منظر دیکھ کر لگتاہے کہ وہ ہوا میں چل رہے ہیں ۔ اس پل کی چوڑائی 20فٹ ہے لیکن 1410فٹ لمبا ہونے کی وجہ سے یہ نئے لوگوں کے دم خم کا امتحان اس وقت تک لیتارہتا ہے۔جب تک وہ اسے پار نہ کر لیں۔بھلے ہی آپ کے آس پاس سینکڑوں لوگ اس پل پر آرام سے آجارہے ہوں لیکن پہلی بار یہاں آنے والے سیاحوں کا اس پر چلتے ہوا ڈرنا یقینی ہے۔اونچائی سے ڈرنے والے لوگوں کو تو اس پل کے پاس بھی نہیں پھٹکنا چاہیے کیونکہ انھیں ہارٹ اٹیک بھی ہوسکتا ہے۔اس پل پر بیک وقت 800لوگوں کے چلنے پھرنے کی گنجائش ہے۔ 2016میں اس پل کو کچھ عرصے کے لئے اس بنا پر بندکرنا پڑ گیا کیونکہ یومیہ یہاں 8000سیاحوں کے آنے کا اندازہ لگایا گیا تھا لیکن چند ہی دنوں میں یومیہ 80ہزار سیاحوں نے ادھر کا رخ کر لیا۔لیکن پھر مناسب بندو بست کرنے کے بعد پل کو دوبارہ کھول دیا گیا۔ ۔۔۔۔۔
https://ift.tt/3mYMfnq

کینیڈا درختوں کے جھنڈ کے درمیان لٹکتا ہوا یہ پل اپنے منظر کی وجہ سے تو بے حد حسین لگتا ہے لیکن اس کے مسلسل جھولتے رہنے کی وجہ سے اس پر چلنے والوں کی جان پر بنی رہتی ہے۔ یہ پل کینیڈا کے دریائے کیپی لانو سے 230فٹ کی اونچائی جبکہ 450فٹ کی لمبائی پر تنا ہوا ہے۔معلوم ہوا ہے کہ2006میں ایک 46ٹن وزنی اور 300سال پرانا درخت ایک انتہائی طاقت ور طوفان کی وجہ سے اکھڑا کر پل کے مغربی سرے کے ساتھ آکر ٹک گیا۔ یہ منظر اتنا خوفناک تھا کہ انتظامیہ کو فوری طور پل بند کرنا پڑگیا۔اس پل پر سے گرکر کئی سیاحوں کی موت کے واقعات بھی پیش آچکے ہیں۔ ۔۔۔۔وادی ہنز ہ پاکستان نیشنل جیوگرافک چینل نے اس پل کو دنیا کا سب سے خطرناک پل قرار دے دیا ہے۔اور اس کی وجہ ہم بتائیں گے۔اس پل کو وائرز پر لکڑیاں باندھ کر بنایا گیا ہے۔ لیکن موسمی اثرات کی وجہ سے لکڑیاں کمزور ہوکر ٹوٹ پھوٹ جاتی ہیں۔ اگرچہ اس پل کو 2014میں مرمت کیا گیالیکن صرف چھ ہی سالوں میںیہ پل دوبارہ کسی بڑے سانحے کے خدشے سے دوچار ہو گیاہے۔ایک وجہ تو یہ کہ اس پل پر چلتے ہوئے انتہائی تیز ہوا کا سامنا کرنا پڑتا ہے اوردوسری مشکل یہ ہے کہ ایک لکڑی سے دوسری لکڑی کے درمیان ڈیڑھ سے دو فٹ کا فاصلہ ہے ۔ ذرا سی بے احتیاطی سے کوئی بھی آدمی پل سے نیچے گرسکتا ہے اور پھر نیچے جھیل کا پانی آپ کو زندہ بچ جانے کا کوئی بھی موقع نہیں دے گا۔ہر سال اس پل پرسے نیچے پانی میں گرنے سے پندرہ سے بیس لوگوں کے مرنے کے واقعات پیش آتے رہتے ہیں۔



from Breaking News – Top 10 facts of the world in Urdu https://ift.tt/3n114Wx

0 comments:

آپ بھی اپنا تبصرہ تحریر کریں

اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

اگر آپ کے کمپوٹر میں اردو کی بورڈ انسٹال نہیں ہے تو اردو میں تبصرہ کرنے کے لیے ذیل کے اردو ایڈیٹر میں تبصرہ لکھ کر اسے تبصروں کے خانے میں کاپی پیسٹ کرکے شائع کردیں۔