Friday, 3 September 2021

مشیر تجارت عبدالرزاق داود کرونا میں مبتلا،خود کو گھر میں قرنطینہ کرلیا

0 comments

اسلام آ باد (مانیٹرنگ ڈیسک )مشیر تجارت عبدالرزاق داود کا کرونا وائرس کا ٹیسٹ مثبت آگیا۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر وزیراعظم کے مشیر برائے تجارت عبدالرزاق داود نے کہا ہے کہ مجھ میں کرونا وائرس کی معمولی علامتیں ظاہر ہوئی تھیں، جس پر میں نے اپنا کرونا وائرس

کا ٹیسٹ کرایا، جو مثبت آیا ہے۔ مشیر تجارت کے مطابق انہوں نے خود کو گھر میں قرنطینہ کرلیا ہے، جب کہ لوگوں سے جلدی صحت یابی کیلئے دعاں کی اپیل کی ہے۔ حکام وزارت تجارت کے مطابق مشیر تجارت عبدالرزاق داود اپنی کرونا ویکسینیشن مکمل کروا چکے ہیں۔



from Breaking News – Top 10 facts of the world in Urdu https://ift.tt/2YsJEIb

0 comments:

آپ بھی اپنا تبصرہ تحریر کریں

اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

اگر آپ کے کمپوٹر میں اردو کی بورڈ انسٹال نہیں ہے تو اردو میں تبصرہ کرنے کے لیے ذیل کے اردو ایڈیٹر میں تبصرہ لکھ کر اسے تبصروں کے خانے میں کاپی پیسٹ کرکے شائع کردیں۔