Sunday, 5 September 2021

بینک خدمات کے لئے ویکسی نیشن سرٹیفیکٹ کو لازمی قرار دیا جائے ، سندھ حکومت کا این سی او سی کو مراسلہ

0 comments

کراچی (پاکستان آن لائن)کورونا وبا کی چوتھی لہر کے باعث سندھ نےنیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر( این سی او سی) کو اہم ترین مراسلہ تحریر کیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق محکمہ سندھ نے این سی او سی کو مراسلہ بھیجا ہے، جس میں کہا گیا ہے کہ بینک خدمات کے لئے ویکسی نیشن سرٹیفیکٹ کو لازمی قرار دیا جائے،

تمام بینک،پوسٹ افسرصرف ویکسین ہولڈرز کو خدمات فراہم کریں۔مراسلے میں کہا گیا ہے کہ کرونا ویکسی نیشن سرٹیفکیٹ نہ ہونے پرکسٹمرز کو خدمات سے معذرت کی جائے۔ ادھر محکمہ صحت سندھ نے ہوٹلز، ریسٹورنٹ ایس اوپیز سے متعلق بھی محکمہ داخلہ کوخط لکھ دیا ہے، خط میں کہا گیا ہے کہ اب ہوٹلز، ریسٹورنٹ میں ویکسی نیشن سرٹیفکیٹ لازمی ہوگا، سرٹیفکیٹ نہ ہونے پر ریسٹورنٹ میں کھانا کھانے، ہوٹلزمیں رہائش نہیں ہوسکے گی۔



from Breaking News – Top 10 facts of the world in Urdu https://ift.tt/2VmHZmm

0 comments:

آپ بھی اپنا تبصرہ تحریر کریں

اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

اگر آپ کے کمپوٹر میں اردو کی بورڈ انسٹال نہیں ہے تو اردو میں تبصرہ کرنے کے لیے ذیل کے اردو ایڈیٹر میں تبصرہ لکھ کر اسے تبصروں کے خانے میں کاپی پیسٹ کرکے شائع کردیں۔