ممبئی (مانیٹرنگ ڈیسک) بالی ووڈ اداکار رنبیر کپور کی بہن ردھما کپور نے کپل شرما کے شو میں اپنے بھائی کے بارے میں ایسا راز فاش کیا ہے جسے سن کر شو میں موجود تمام لوگ ہنس پڑے۔بھارتی فلم انڈسٹری کی سینئر اداکارہ نیتو کپور اپنی بیٹی ردھما کپور کے ہمراہ حال ہی
میں کپل شرما شو میں شریک ہوئیںجس میں ردھما اپنے بھائی رنبیر کپور کے راز کھولتی ہوئی نظر آرہی ہیں۔ردھما نے بتایا کہ جب میں چھٹیوں میں لندن سے واپس آئی تو رنبیر کی ایک دوست ہمارے گھر آئی اور اس نے جو شرٹ پہنی ہوئی تھی وہ میری تھی کیونکہ مجھے وہ شرٹ گھر میں کہیں نہیں مل رہی تھی۔ مجھے بعد میں پتہ چلا کہ رنبیر میری چیزیں نکال کر اپنی دوستوں کو دے دیتا تھا۔ ردھما کی یہ بات سن کر شو میں موجود نیتو کپور حیران رہ گئیں۔ردھما کپور نے شو کی یہ مختصر ویڈیو اپنے انسٹاگرام اکانٹ پر شیئر کراتے ہوئے لکھا ہے نیتو جی کو رنبیر لگتے ہوں گے سیدھے سادے پر ردھما نے بتایا ان کا کارنامہ۔
from Breaking News – Top 10 facts of the world in Urdu https://ift.tt/3h1Fmh8










0 comments:
آپ بھی اپنا تبصرہ تحریر کریں
اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔اگر آپ کے کمپوٹر میں اردو کی بورڈ انسٹال نہیں ہے تو اردو میں تبصرہ کرنے کے لیے ذیل کے اردو ایڈیٹر میں تبصرہ لکھ کر اسے تبصروں کے خانے میں کاپی پیسٹ کرکے شائع کردیں۔