ممبئی(مانیٹرنگ ڈیسک) بالی ووڈ اداکارہ شلپا شیٹی کے شوہر راج کندرا اداکاراﺅں کو جھانسہ دے کر فحش فلمیں بنانے اور انٹرنیٹ پر پوسٹ کرنے کے الزام میں زیرحراست ہیں اور شلپا شیٹی سے بھی تفتیش کی جا چکی ہے۔ اب اس حوالے سے افواہ گردش میں ہے کہ اداکارہ نے راج کندرا سے طلاق لینے کا فیصلہ کر لیا ہے۔
ڈیلی پاکستان گلوبل کے مطابق بھارتی میڈیا کی رپورٹس میں بتایا جا رہا ہے کہ شلپا شیٹی راج کندرا سے علیحدگی کی منصوبہ بندی کر رہی ہیں تاکہ ان کے دونوں بچے اپنے باپ کی ناجائز طریقے سے حاصل کی گئی رقم سے دور رہیں۔بھارتی میڈیا یہ خبر شلپا شیٹی کے ایک قریبی دوست کے حوالے سے دے رہا ہے۔ اس دوست نے میڈیا کو بتایا ہے کہ ”اگر راج کندرا طویل عرصے کے لیے قید میں چلا جاتا ہے تو اس سے شلپا شیٹی کو کوئی مسئلہ درپیش نہیں ہو گا۔ انہیں انوراگ باسو اور پریادرشن کی طرف سے اپنی فلموں میں کام کی پیشکش کی جا چکی ہے اور دیگر فلم سازوں کی طرف سے بھی ان کے ساتھ رابطہ کیا جا رہا ہے۔ لہٰذا وہ مالی اعتبار سے پریشانی کا شکار نہیں ہوں گی۔“
from Breaking News – Top 10 facts of the world in Urdu https://ift.tt/3h58ZhL










0 comments:
آپ بھی اپنا تبصرہ تحریر کریں
اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔اگر آپ کے کمپوٹر میں اردو کی بورڈ انسٹال نہیں ہے تو اردو میں تبصرہ کرنے کے لیے ذیل کے اردو ایڈیٹر میں تبصرہ لکھ کر اسے تبصروں کے خانے میں کاپی پیسٹ کرکے شائع کردیں۔