ریاض(نیوز ڈیسک) سعودی عرب میں اندرون ملک سفر کیلئے مسافروں پر کورونا ویکسین کی دونوں خوراک لینے کی پابندی آج سے عائد کردی گئی۔عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق مملکت میں اندرون ملک سفر کرنا ہے تو کورونا ویکسین کی دونوں خوراکیں لگوانا شرط ہوگی، اس پابندی پر آج سے
اطلاق ہوگیا، شہری سفر کے لیے مکمل ویکسینیشن کروائیں۔سعودی ایئرلائن کا کہنا ہے کہ سفر کیلئے ویکسین کی دو خوراکوں کی شرط پر آج سے عمل درآمد شروع ہوچکا ہے۔ایئرلائن نے وضاحت کی ہے کہ اس شرط سے وہ افراد مستثنیٰ ہوں گے جن کی عمر 12 سال سے کم ہے، وہ مسافر جنہوں نے ویکسین کی دونوں خوراکیں نہیں لیں وہ آج سے لوکل پروازوں پر سفر نہیں کرسکیں گے۔
from Breaking News – Top 10 facts of the world in Urdu https://ift.tt/2Y9hvph










0 comments:
آپ بھی اپنا تبصرہ تحریر کریں
اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔اگر آپ کے کمپوٹر میں اردو کی بورڈ انسٹال نہیں ہے تو اردو میں تبصرہ کرنے کے لیے ذیل کے اردو ایڈیٹر میں تبصرہ لکھ کر اسے تبصروں کے خانے میں کاپی پیسٹ کرکے شائع کردیں۔