کابل ( پاکستان آن لائن) پاکستان کی خفیہ ایجنسی انٹر سروسز انٹیلی جنس (آئی ایس آئی) کے ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی) لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید نے حزب اسلامی کے سربراہ اور افغانستان کے سابق وزیر اعظم گلبدین حکمت یار سے ملاقات کی ہے۔ افغان ٹی وی چینل طلوع نیوز نے ذرائع کے حوالے سے دعویٰ کیا ہے
کہ ڈی جی آئی ایس آئی نے ہفتے کو کابل پہنچنے کے بعد طالبان رہنماؤں سے ملاقات کی۔ اس کے بعد رات کو ان کی گلبدین حکمت یار سے کابل میں ہی ملاقات ہوئی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ڈی جی آئی ایس آئی اور گلبدین حکمت یار کی ملاقات میں افغانستان کی موجودہ صورتحال اور افغانستان میں اتحادی حکومت کے قیام پر تبادلہ خیال ہوا۔خیال رہے کہ گزشتہ روز جنرل فیض حمید کابل پہنچے تو ایئر پورٹ پر ہی انہیں صحافیوں نے گھیر لیا تھا۔ ایک صحافی نے ان سے سوال پوچھا کہ آگے کیا ہونے والا ہے؟ اس پر ڈی جی آئی ایس آئی نے کہا کہ آپ نے گھبرانا نہیں ہے، سب اچھا ہوگا۔
from Breaking News – Top 10 facts of the world in Urdu https://ift.tt/3h64OlJ










0 comments:
آپ بھی اپنا تبصرہ تحریر کریں
اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔اگر آپ کے کمپوٹر میں اردو کی بورڈ انسٹال نہیں ہے تو اردو میں تبصرہ کرنے کے لیے ذیل کے اردو ایڈیٹر میں تبصرہ لکھ کر اسے تبصروں کے خانے میں کاپی پیسٹ کرکے شائع کردیں۔