Sunday, 5 September 2021

‘بیٹی پڑھے گی تو پاکستان آگے جائے گا، سرفراز احمد خواتین کی تعلیم کے حق میں میدان میں آگٖئے

0 comments

کراچی (ویب ڈیسک) قومی ٹیم کے سابق کپتان سرفراز احمد کا کہنا ہے کہ بیٹی پڑھے گی تو پاکستان آگے جائے گا اور ملک میں لڑکیوں کو تعلیم کی فراہمی قومی ترقی کی ضامن ہے۔ اظہار سماجی تنظیم ملین سمائلز فاونڈیشن اور کوئٹہ گلیڈیٹر کی مشترکہ میڈیا بریفنگ میں بات کرتے ہوئے قومی ٹیم کے سابق کپتان سرفراز احمد نے کہا

کہ یہ امر خوش آئند ہے کہ دونوں اداروں کے باہمی اشتراک سے ملک میں بچیوں کے تعلیمی اداروں کا جال بچھایا جائے گا۔ پی ایس ایل فرنچائز کوئٹہ گلیڈیٹر کے قائد سرفراز احمد نے کہا ہے کہ بیٹی پڑھے گی تو پاکستان آگے جائے گا، یہ ایک محض نعرہ نہیں،اس پر عمل کرنے کے لیے اقدامات میں اپنا بھر پور کردار ادا کروں گا، ملک میں لڑکیوں کو تعلیم کی فراہمی قومی ترقی کی ضامن ہے۔ب کوئٹہ گلیڈیٹر کے اونر ندیم عمر نے کہا کہ ہم کھیلوں کے ساتھ صحت اور تعلیم کے شعبوں میں بھی اپنی قومی و سماجی زمہ داریاں بھرپورانداز میں ادا کرنے کے لیے کوشاں ہیں، لڑکیوں کو تعلیم کے مواقع میسر آئیںن توملک میں شرح تعلیم کے تناسب میں اضافہ ہونے سے قومی ترقی کی راہیں کھل جائیں گی۔ فاونڈیشن کے شان افضل نے کہا کہ ہم ملک بھرمیں لڑکیوں کے سکولز قائم کرنے کے لیے جدوجہد کر رہے ہیں، کشمیر میں پانچ سکولز کا آغاز کیا جارہا ہے، سندھ کے پسماندہ علاقوں کے ساتھ فاٹا کے دور دراز مقامات پر گرلز سکولز بنائے جارہے ہیں، ام محمد نے کہا کہ ان تعلیمی اداروں میں مستحق اور نادار طالبات کو تعلیم کے زیور سے آراستہ کیا جائے گا۔



from Breaking News – Top 10 facts of the world in Urdu https://ift.tt/3h7QEAD

0 comments:

آپ بھی اپنا تبصرہ تحریر کریں

اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

اگر آپ کے کمپوٹر میں اردو کی بورڈ انسٹال نہیں ہے تو اردو میں تبصرہ کرنے کے لیے ذیل کے اردو ایڈیٹر میں تبصرہ لکھ کر اسے تبصروں کے خانے میں کاپی پیسٹ کرکے شائع کردیں۔