Friday, 3 September 2021

جنید صفدر کا نکاح لندن میں ، رخصتی اور ولیمہ کس ملک اور کس شہر میں ہو گا؟ اعلان ہو گیا

0 comments

اسلام آباد( آن لائن )پاکستان مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نوازشریف کے صاحبزادے جنید صفدر کے نکاح کی تقریب تو لندن میں ہوئی لیکن والدہ اور والد اب ان کی ولیمہ اور رخصتی کی تقریبات میں شرکت سے محروم نہیں رہیں کیونکہ یہ پاکستان میں ہونے جارہی ہیں ۔

تفصیلات کے مطابق جنید صفدر نے نجی ویب سائٹ کو دیئے گئے خصوصی انٹرویو میں بتایا کہ رخصتی اور ولیمے کی تقریبات اسلام آباد اور لاہور میں منعقد کی جائیں گی۔جنید صفدر کے مطابق شادی کی تقریبات کے لیے حتمی تاریخوں کا اعلان فی الحال نہیں ہوا لیکن توقع ہے کہ تقریبات دسمبر میں ہوں گی۔جنید صفدر نے دوران گفتگو بالی وڈ فلم سے متعلق اپنی پسندیدگی کا بھی اظہار کیا اور بتایا کہ ان کی پسندیدہ فلم’ زندگی نہ ملے گی دوبارہ‘ ہے جب کہ انھیں بالی وڈ کے معروف اداکار و ہدایت کار فرحان اختر کی فلمیں پسند ہیں۔



from Breaking News – Top 10 facts of the world in Urdu https://ift.tt/3BDxESh

0 comments:

آپ بھی اپنا تبصرہ تحریر کریں

اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

اگر آپ کے کمپوٹر میں اردو کی بورڈ انسٹال نہیں ہے تو اردو میں تبصرہ کرنے کے لیے ذیل کے اردو ایڈیٹر میں تبصرہ لکھ کر اسے تبصروں کے خانے میں کاپی پیسٹ کرکے شائع کردیں۔