Sunday, 7 November 2021

اسلام آباد کے سستے بازار بھی اب مہنگے ہوگئے،، آٹا چینی، دالیں، سبزیاں سب عوام کی پہنچ سے دور

0 comments

اسلام آباد(نیوز ڈیسک )پیٹرول کی بڑھتی قیمت نے تمام اشیائے خورونوش کی قیمتوں کو پر لگادیے، آٹا، چینی، دالیں، سبزیاں سب عوام کی پہنچ سے دور ہوگئیں۔دارالحکومت اسلام آباد کے سستے بازاروں میں بھی اب کچھ سستا نظر نہیں آتا، غم و غصے میں مبتلا عوام اب دُہائی دیتے نظر آتے ہیں۔

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے نے مہنگائی کا نیا در کھول دیا، روزمرہ استعمال کی اشیا جو ابھی تک مہنگی تھیں، اب مارکیٹ سے غائب بھی ہوتی جارہی ہیں۔ٹماٹر اور چینی کی 150 روپے کلو کی اڑان نے عوام کی چیخیں نکال دیں۔اسلام آباد کے شہری ہفتہ وار بازار میں سستی خریداری کے لیے آئے اور مہنگائی کی دہائیاں دیتے واپس گئے۔دکانداروں کا کہنا تھا عوام کی قوتِ خرید اب کم ترین سطح پر پہنچ چکی ہے، صورتحال یہی رہی اور حکومت نے مہنگائی کے جن کو قابو نہ کیا تو ان کے کاروبار بند ہوجائیں گے۔



from Breaking News – Top 10 facts of the world in Urdu https://ift.tt/3ESfD4n

0 comments:

آپ بھی اپنا تبصرہ تحریر کریں

اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

اگر آپ کے کمپوٹر میں اردو کی بورڈ انسٹال نہیں ہے تو اردو میں تبصرہ کرنے کے لیے ذیل کے اردو ایڈیٹر میں تبصرہ لکھ کر اسے تبصروں کے خانے میں کاپی پیسٹ کرکے شائع کردیں۔