Wednesday, 10 November 2021

بابر اعظم کو کچھ نیا کرنے کی ضرورت نہیں ہے، رمیز راجہ

0 comments

لاہور ( آن لائن ) چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ رمیز راجہ نےٹی 20 ورلڈ کپ میں پاکستان کی شاندار کارکردگی پر کہا کہ بابر اعظم اچھے انداز سے قیادت کر رہے ہیں ، انہیں کچھ نیا کرنے کی ضرورت نہیں ۔ اپنے بیان میں رمیز راجہ نےقومی ٹیم کی کارکردگی پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا

کہ قومی کرکٹ ٹیم کی اب تک کارکردگی شانداررہی۔ پاکستان کرکٹ ٹیم کی کارکردگی میں تسلسل ہے،قومی کرکٹ ٹیم نے غیرمستقل مزاجی کوختم کیا ۔ چیئرمین پی سی بی کا کہنا تھا کہ بھارت کیخلاف پاکستان نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا، نیوزی لینڈ کو اچھی حکمت عملی سے مات دی اور افغانستان کیخلاف بہترین سپنرز سے نبرد آزما ہو کر کامیابی سمیٹی۔



from Breaking News – Top 10 facts of the world in Urdu https://ift.tt/3C0uc3V

0 comments:

آپ بھی اپنا تبصرہ تحریر کریں

اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

اگر آپ کے کمپوٹر میں اردو کی بورڈ انسٹال نہیں ہے تو اردو میں تبصرہ کرنے کے لیے ذیل کے اردو ایڈیٹر میں تبصرہ لکھ کر اسے تبصروں کے خانے میں کاپی پیسٹ کرکے شائع کردیں۔