اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک )خیبرپختونخوا میں صنعتوں کو درپیش مسائل اور مشکلات میں اضافہ ہو گیا، بجلی کی قیمتوں میں اضافے، گیس اور بجلی کی لوڈشیڈنگ اور ٹیکسز سمیت دیگرمسائل نے صنعتوں کو جکڑ لیا، صنعتکارکہتے ہیں حکومت انڈسٹریز کو نظرانداز کرنے کی بجائے سہولیات دے۔
خیبرپختونخوا میں صنعتیں عدم توجہ کے باعث مشکلات کا شکار ہو گئیں، بجلی کی لوڈشیڈنگ اور قیمتوں میں اضافے سے انڈسٹریز کے مسائل مزید بڑھ گئے۔صوبے کا کاروباری طبقہ اورتاجر بجلی، گیس اور پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مسلسل اضافے سمیت ٹیکسز سے عدم تحفظ میں مبتلا ہو گئے، سرحد چیمبر کے صدر کے مطابق حکومت کا کام ہے کہ وہ صنعتکاروں اور عوام کو نظر انداز کرنے کی بجائے سہولیات فراہم کرے۔دوسری جانب صوبائی وزیراطلاعات کا کہنا ہے کہ صوبے میں اپنی ٹرانسمیشن اینڈ گرڈ بن چکا ہے، مختلف ذرائع سے پیدا ہونے والی بجلی انڈسٹریوں کو رعایتی نرخوں پر دینے سیت انڈسٹریز کے فروغ کے لیے مزید سہولیات بھی دی جائیں گی۔صنتعکاروں کے مطابق ملک کے دیگر صوبوں میں خصوصی پیکج کے تحت سبسڈی دی جا رہی ہے لیکن خیبر پختونخوا میں کوئی سبسڈی نہیں۔
from Breaking News – Top 10 facts of the world in Urdu https://ift.tt/3cbImFf










0 comments:
آپ بھی اپنا تبصرہ تحریر کریں
اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔اگر آپ کے کمپوٹر میں اردو کی بورڈ انسٹال نہیں ہے تو اردو میں تبصرہ کرنے کے لیے ذیل کے اردو ایڈیٹر میں تبصرہ لکھ کر اسے تبصروں کے خانے میں کاپی پیسٹ کرکے شائع کردیں۔