اسلام آباد ( آن لائن ) مسلم لیگ ن کے رہنما احسن اقبال نے کہا کہ حکومت کو گزشتہ روز قومی اسمبلی میں دو مرتبہ شکست ہوئی جس کے بعد وزیر اعظم عہدے پر رہنے کا اخلاقی جواز کھو بیٹھے ہیں ، اعتماد کا ووٹ لیں ۔ اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے
مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما احسن اقبال نے کہا کہ نیب کے قانون کو عدالت میں چیلنج کریں گے ، قانون میں تبدیلی کر کے نیب کو وزیر اعظم آفس کا ذیلی دفتر بنا دیا گیا۔ وزارت خزانہ کے مطابق نیب کی جانب سے ساڑھے 6 ارب روپے حکومتی خزانے میں جمع کرائے گئے جبکہ ساڑھے پانچ ارب سپلیمنٹری گرانٹ کی مد میں لئے گئے ۔احسن اقبال نے مزید کہا کہ حکومت اپنے کرپشن کیسز چھپانے کیلئے خود کو این آر او دے رہی ہے ، ہم نیب قانون میں ترمیم کی مخالفت کریں گے ، نیب ایک ڈرامہ بن چکا ہے ۔
from Breaking News – Top 10 facts of the world in Urdu https://ift.tt/3n4bAM8










0 comments:
آپ بھی اپنا تبصرہ تحریر کریں
اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔اگر آپ کے کمپوٹر میں اردو کی بورڈ انسٹال نہیں ہے تو اردو میں تبصرہ کرنے کے لیے ذیل کے اردو ایڈیٹر میں تبصرہ لکھ کر اسے تبصروں کے خانے میں کاپی پیسٹ کرکے شائع کردیں۔