Sunday, 19 December 2021

سیاست میں کوئی چیز آخری نہیں ہوتی، پرویز الہٰی

0 comments

لاہور(نیوز ڈیسک )اسپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الہٰی نے کہا ہے کہ سیاست میں کوئی چیز آخری نہیں ہوتی ہے۔لاہور میں سرگودھا سے آئے وفد سے ملاقات کے دوران پیپلز پارٹی کے مقامی جنرل سیکریٹری چوہدری وارث ندیم نے ق لیگ میں شمولیت کا اعلان کیا۔

اس موقع پر چوہدری آصف رانجھا اور باطن رانجھا بھی ق لیگ میں شامل ہوگئے، چوہدری پرویز الہٰی نے انہیں خوش آمدید کہا۔دوران ملاقات اسپیکر پنجاب اسمبلی نے کہا کہ عمران خان اور پی ٹی آئی کے ساتھ اتحاد چل رہا ہے، سیاست میں کوئی چیز آخری نہیں ہوتی۔اُن کا کہنا تھا کہ بلدیاتی الیکشن میں بھرپور حصہ لیں گے، سیاست میں بے وقت اور بے موقع فیصلے نقصان کا باعث ہوتے ہیں۔چوہدری پرویز الہٰی نے مزید کہا کہ لیڈر کو پتہ ہوتا ہے، کون سا کام کس سے اور کب لینا ہے، بطور وزیراعلیٰ پنجاب جو ٹیم بنائی تھی اس کی کارکردگی سب کے سامنے ہے۔



from Breaking News – Top 10 facts of the world in Urdu https://ift.tt/32nbRSQ

0 comments:

آپ بھی اپنا تبصرہ تحریر کریں

اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

اگر آپ کے کمپوٹر میں اردو کی بورڈ انسٹال نہیں ہے تو اردو میں تبصرہ کرنے کے لیے ذیل کے اردو ایڈیٹر میں تبصرہ لکھ کر اسے تبصروں کے خانے میں کاپی پیسٹ کرکے شائع کردیں۔