Sunday, 19 December 2021

شبلی فراز پر قاتلانہ حملہ

0 comments

کوہاٹ (نیوز ڈیسک) وفاقی وزیر برائے سائنس اینڈ ٹیکنالوجی شبلی فراز پر درہ آدم خیل کے قریب نامعلوم افراد نے قاتلانہ حملہ کیا ہے۔درہ آدم خیل کے قریب نامعلوم افراد نے شبلی فراز کی گاڑی پر فائرنگ کی جس کے نتیجے میں ان کے گارڈ اور ڈرائیور زخمی ہوگئے۔

شبلی فراز نے میڈیا کو بتایا کہ وہ اس حملے میں محفوظ رہے ہیں ۔ گولیاں لگنے سے ان کی گاڑی کے شیشے ٹوٹ گئے۔ مقامی پولیس موقع پر پہنچ گئی ہے جب کہ زخمی ڈرائیور اور گارڈ کو علاج کیلئے پشاور منتقل کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے مزید بتایا کہ وہ اپنے آبائی علاقے کوہاٹ سے پشاور جا رہے تھے جب انہیں نامعلوم افراد نے نشانہ بنایا۔



from Breaking News – Top 10 facts of the world in Urdu https://ift.tt/3mhNBsp

0 comments:

آپ بھی اپنا تبصرہ تحریر کریں

اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

اگر آپ کے کمپوٹر میں اردو کی بورڈ انسٹال نہیں ہے تو اردو میں تبصرہ کرنے کے لیے ذیل کے اردو ایڈیٹر میں تبصرہ لکھ کر اسے تبصروں کے خانے میں کاپی پیسٹ کرکے شائع کردیں۔