Sunday, 19 December 2021

وزیر دفاع پرویز خٹک نے کس کو ووٹ ڈالا؟ ایسا انکشاف کہ پی ٹی آئی کارکن حیران پریشان رہ جائیں

0 comments

نوشہرہ ( آن لائن) وزیر دفاع پرویز خٹک خیبر پختونخوا میں ہونے والے بلدیاتی الیکشن میں کنفیوژن کا شکار ہونے کے باعث اپنا ووٹ ضائع کرا بیٹھے۔ نوشہرہ میں پرویز خٹک کے صاحبزادے پاکستان تحریک انصاف کے امیدوار ہیں جب کہ ان کے مقابلے میں بھتیجے احد خٹک

پاکستان پیپلز پارٹی کی طرف سے انتخاب میں حصہ لے رہے ہیں۔ وزیر دفاع اپنے آبائی علاقے مانکی شریف میں ووٹ ڈالنے گئے تو بیلٹ پیپر پر پہلی مہر بیٹے کیلئے بلے کے نشان پر لگائی لیکن شاید پھر بھتیجے کی محبت کے ہاتھوں مجبور ہو کر اسی بیلٹ پر تیر کے انتخابی نشان پر بھی مہر لگادی۔ایک بیلٹ پیپر پر دو مہریں لگانے کے باعث وزیر دفاع پرویز خٹک کا ووٹ ضائع ہوگیا۔ انہوں نے پریزائڈنگ آفیسر سے کہا کہ ان سے ووٹ ڈالنے میں غلطی ہوگئی جس کے بعد انہیں نیا بیلٹ پیپر دیا گیا اور انہوں نے پھر سے ووٹ کاسٹ کیا۔



from Breaking News – Top 10 facts of the world in Urdu https://ift.tt/3p7MjC2

0 comments:

آپ بھی اپنا تبصرہ تحریر کریں

اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

اگر آپ کے کمپوٹر میں اردو کی بورڈ انسٹال نہیں ہے تو اردو میں تبصرہ کرنے کے لیے ذیل کے اردو ایڈیٹر میں تبصرہ لکھ کر اسے تبصروں کے خانے میں کاپی پیسٹ کرکے شائع کردیں۔